سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادونے پیر، (18 اگست) کوالیکشن کمیشن آف انڈیا پرتنقید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قراردیا۔ قنوج سے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو کا یہ بیان چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمارکے ذریعہ ‘ووٹ چوری’ اوردیگربے ضابطگیوں سے متعلق اپوزیشن کے الزامات کوغلط بتائے جانے کے بعد آیا ہے۔ یوپی کے سابق وزیراعلیٰ نے موبائل دکھاتے ہوئے کہا کہ میں رسید دینا چاہتا ہوں۔ یہ ریسیپٹ (رسید) ہیں۔ میں ابھی پرنٹ آؤٹ لا رہا ہوں آپ کے لئے۔
اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمارا مطالبہ اتنا ہے کہ ایک توذات کی بنیاد پربی ایل اومت لگائیے۔ آپ اترپردیش کے اعدادوشمار نکلوائیے، الیکشن جس افسرکی نگرانی میں ہوتا ہے، اس میں ایک بھی پی ڈی اے کے افسرہوں توبتا دینا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے، ایک بھی افسرشکایت پرہٹا ہوتوبتا دو۔ اس کا مطلب الیکشن کمیشن بی جے پی کا زیادہ کہنا مانتا ہے۔
#WATCH | Delhi: Samajwadi Party chief Akhilesh Yadav says, “…I am saying on record that when Mamata ji was defeated in the assembly election, the Election Commission was directly talking to the SO, was talking to the police officers.”
“Anurag Thakur also said something about… pic.twitter.com/fw7ksK9POY
— ANI (@ANI) August 18, 2025
اکھلیش یادو نے کردیا یہ بڑا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ ووٹ بنوانے کا اگرعمل ہے توووٹ کٹوانے کا بھی عمل ہے، ہمارا مطالبہ اتنا ہے کہ ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کو معطل کردو، پورے ملک میں ایک بھی ووٹ نہیں کٹے گا۔ 2019، 2022 اور 2024 میں ایک بھی افسرہٹا ہوتوبتا دو۔ اکھلیش یادونے کہا کہ یہ جان بوجھ کر پچھڑوں (پسماندہ طبقات) کا ووٹ کاٹتے ہیں، اس میں بند، موریہ، پال، راٹھور، سماج سب شامل ہیں اورشو(دکھاتے) یہ کرتے ہیں کہ پچھڑوں کا ووٹ مل رہا ہے۔ پچھڑوں کا ووٹ کاٹ دیتے ہیں لسٹ سے، اورآپ الیکشن جیت لیتے ہیں۔ سچائی یہ ہے کہ ان کا ووٹ ڈیلیٹ ہو رہا ہے۔
#WATCH | Delhi: Samajwadi Party chief Akhilesh Yadav says, “We hope that the Election Commission will take action against the officials or direct the government to take action against them… At the time I received the notice, within the time frame of the notice, with the… pic.twitter.com/Bfm99S1U5u
— ANI (@ANI) August 18, 2025
بی جے پی جائے توسچائی آئے: اکھلیش یادو
اس سے پہلے اتوارکے روزاکھلیش یادونے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن، جودعویٰ کرتا ہے کہ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی طرف سے دیئے گئے حلف نامے نہیں ملے ہیں، ان حلف ناموں کی رسید کودیکھنا چاہئے۔ انہوں نے ایکس پرلکھا تھا، ‘الیکشن کمیشن جوکہہ رہا ہے کہ ہمیں اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کی طرف سے دیئے گئے حلف نامے نہیں ملے ہیں، اسے ہمارے حلف ناموں کی وصولی کے ثبوت کے طورپراپنے دفترکی طرف سے دیئے گئے اعتراف کودیکھنا چاہئے۔’
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
