مہاراشٹر کے ضلع پونے میں پیر کے روز ایک خوفناک سڑک حادثے میں کم از کم سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں سے بھری ایک پک اپ وین دشوار گزار پہاڑی راستے سے گزرتے ہوئے بے قابو ہو کر تقریباً 25 سے 30 فٹ گہرے کھائی میں جا گری۔ پولیس کے مطابق یہ لوگ پاپلوادی گاؤں کے رہائشی تھے اور کندیشور مندر کی زیارت کے لیے جا رہے تھے۔ وین میں تقریباً 30 سے 35 مسافر سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ پمپری چنچوڑ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ گھاٹ سیکشن میں ایک موڑ کاٹتے وقت پیش آیا، جب گاڑی توازن کھو بیٹھی اور نیچے جا گری۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
وزیرِ اعظم مودی نے کیا اظہارِ افسوس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے پی ایم مودی کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پونے، مہاراشٹر میں پیش آئے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔‘‘
Saddened by the loss of lives due to an accident in Pune, Maharashtra. Condolences to those who have lost their loved ones in the mishap. May the injured recover soon.
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be…
— PMO India (@PMOIndia) August 11, 2025
دریں اثنا مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے چار لاکھ روپے فی کس معاوضے کا اعلان کیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’’پمپری چنچوڑ پولیس کمشنریٹ کے تحت کندیشور کے قریب شراون سوموار کے درشن کے لیے جانے والے عقیدت مندوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں 7 افراد کی جان چلی گئی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ہر جاں بحق شخص کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

