Bharat Express DD Free Dish

PM Modi pays tribute to Pingali Venkayya: پی ایم مودی نے پنگلی وینکیا جی کو ان کے یومِ پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت، عوام سے کی ’’ہر گھر ترنگا‘‘ تحریک میں حصہ لینے کی اپیل

انھوں نے 1921 میں کانگریس کے جلسے میں مہاتما گاندھی کو اپنا ڈیزائن پیش کیا، جس کے بعد سفید پٹی اور اشوک چکر پر تجاویز شامل کی گئیں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شری پنگلی وینکیا جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا، جنھوں نے ہندوستان کے قومی پرچم ’’ترنگا‘‘ کی تخلیق میں نہایت اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس موقع پر لوگوں سے ’’ہر گھر ترنگا‘‘ تحریک کو مضبوط کرنے اور ترنگا لہرانے کی اپیل کرتے ہوئے پی ایم مودی نے ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی یا تصاویر harghartiranga.com پر اپ لوڈ کرنے کی اپیل کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’پنگلی وینکیا جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ انھیں ’’ترنگا‘‘ کی تخلیق میں ان کے کردار کے لیے یاد کیا جاتا ہے، جو کہ ہمارا فخر ہے! ہمیشہ کی طرح آئیے ’ہر گھر ترنگا‘ تحریک کو مضبوط کریں اور ترنگا لہرائیں۔ اپنی سیلفی یا تصاویر harghartiranga.com پر اپ لوڈ کریں۔‘‘

واضح رہے کہ پنگلی وینکیا جی 2 اگست 1876 کو پیدا ہوئے۔ ان کا شمار اُن قومی ہیروز میں ہوتا ہے جنھوں نے آزادی سے قبل ہندوستانی عوام میں ایک متحدہ شناخت پیدا کرنے کے لیے قومی پرچم کا خاکہ تیار کیا۔ 1921 میں کانگریس کے اجلاس میں مہاتما گاندھی کے سامنے پیش کیا گیا ان کا ڈیزائن بعد میں ہندوستان کے قومی پرچم کی بنیاد بنا۔ یہ ترنگا 22 جولائی 1947 کو آئینی اسمبلی کے ذریعے سرکاری قومی پرچم کے طور پر منظور کیا گیا۔ پنگلی وینکیا جی کی شخصیت نہ صرف قومی پرچم کے حوالے سے اہم ہے بلکہ وہ ایک ماہر لسانیات، محقق، زمیندار اور سادہ طرزِ زندگی کے حامل انسان تھے۔ ان کی خدمات کو قومی سطح پر مزید اجاگر کرنے کی ضرورت وقت کی اہم مانگ ہے، تاکہ ان کی قربانیوں اور ورثے کو نئی نسل تک مؤثر انداز میں منتقل کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read