Bharat Express DD Free Dish

Tiranga

’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں اور آزادی کی تقریبات سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ اس کا مقصد شہریوں اور ترنگے کے درمیان ذاتی اور جذباتی تعلق کو مزید مضبوط کرنا بھی ہے۔

لکھنؤ میں ترنگا یاترا کے دوران خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے راجیشور سنگھ نے کہا کہ قومی پرچم ملک کے ماضی، حال اور مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ترنگا ہمارا فخر، حال کے لیے ہمارا عزم اور مستقبل کے لیے ہمارا وژن ہے۔ یہ ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں ہمیں آزادی حاصل ہوئی اور ہمارے بہادر ہیروز کو یاد کرنے کا دن ہے۔

پنگلی وینکیا جی کا شمار اُن قومی ہیروز میں ہوتا ہے جنھوں نے آزادی سے قبل ہندوستانی عوام میں ایک متحدہ شناخت پیدا کرنے کے لیے قومی پرچم کا خاکہ تیار کیا۔

انھوں نے 1921 میں کانگریس کے جلسے میں مہاتما گاندھی کو اپنا ڈیزائن پیش کیا، جس کے بعد سفید پٹی اور اشوک چکر پر تجاویز شامل کی گئیں۔

اس سال یوم جمہوریہ کی تقریبات میں آئین کے نفاذ کے 75 سال مکمل ہونے پر توجہ مرکوز کی گئی اور ’جن بھاگداری‘ پر زور دیا گیا۔ اس تہوار میں ہندوستان کی ثقافتی تنوع، اتحاد، مساوات، ترقی اور فوجی طاقت کی نمائش کی گئی۔

مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے گھاٹشیلا کے بورڈ مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر شفق اقبال نے قومی پرچم کے ترنگے کو کاٹ کر کرسی میز اور بلیک بورڈ کی صفائی کا کپڑا بنا دیا۔