نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں آپریشن سندور پر دی گئی وزیر داخلہ امت شاہ کی تقریر کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق حکومت کا موقف پوری وضاحت سے پیش کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے جمعرات کی صبح ایکس پر امت شاہ کے راجیہ سبھا میں خطاب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راجیہ سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ کی شاندار تقریر۔ انہوں نے قومی سلامتی، دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے اور آپریشن سندور کی کامیابی جیسے اہم امور پر حکومت کا موقف واضح طور پر پیش کیا۔
A phenomenal speech by Home Minister Amit Shah Ji in the Rajya Sabha. He categorically expressed our Government’s point of view on key aspects relating to national security, uprooting terror networks and the success of Operation Sindoor. https://t.co/QQpdoT2zhm
— Narendra Modi (@narendramodi) July 31, 2025
وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے پاکستان کو سخت جواب دیا، جس میں فضائی حملہ اور سرجیکل اسٹرائیک شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب خوف پیدا ہو گیا ہے۔ شاہ نے کہا کہ پہلے ہم صرف دستاویزات بھیجتے تھے، لیکن وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہم نے فضائی حملے اور سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے پاکستان کو جواب دیا۔
کانگریس کو دہشت گردی پر سوال کرنے کا حق نہیں
انہوں نے کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو دہشت گردی پر بی جے پی سے سوال کرنے کا کوئی حق نہیں۔ ملک میں دہشت گردی صرف کانگریس کی ووٹ بینک اور خوشامدی سیاست کی وجہ سے بڑھی۔ امت شاہ کے مطابق پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ کانگریس کی ترجیح قومی سلامتی یا دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ صرف ووٹ بینک اور سیاسی مفادات ہیں۔
امت شاہ اور کھڑگے کے درمیان گرما گرم بحث
اس سے قبل راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم مودی سے راجیہ سبھا میں آکر آپریشن سندور پر جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی ایوان کی توہین ہے، کیونکہ کئی اہم سوالات براہ راست ان سے جڑے ہوئے ہیں۔ بحث کے دوران امت شاہ اور کھڑگے کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی، جس کے بعد اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ شاہ نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ سننے کی طاقت نہیں رکھتے کیونکہ انہوں نے برسوں دہشت گردی کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ راجیہ سبھا میں یہ بحث پہلگام حملے کے جواب میں کی گئی آپریشن سندور اور اس سے متعلق قومی سکیورٹی امور پر ہو رہی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




