Mumbai Terror Attack: اٹھارہ سال بعد بھی 26/11 کا سب سے بڑا سوال! کیا ہم نے صرف سکیورٹی بڑھائی یا نظام کی جوابدہی بھی طے کی؟
26/11 حملے کی 18ویں برسی پر صرف شہیدوں کو یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ ان خفیہ وارننگز کا حساب بھی ضروری ہے جنہیں وقت رہتے سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ حملے کے بعد ملک نے سکیورٹی نظام میں تبدیلیاں کیں، نئی ایجنسیاں قائم کیں اور سمندری نگرانی کو مزید مضبوط بنایا، لیکن آج بھی سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ مستقبل میں ایسی کسی سازش کو انجام تک پہنچنے سے پہلے روکنے کی ضمانت کیا ہے؟
Jensen Huang returns at Nvidia: جینسن ہوانگ کی این ویڈیا میں واپسی، بورڈ نے متفقہ طور پر سی ای او اور صدر کی حیثیت سے تقرری کو دی منظوری
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جینسن ہوانگ کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ممکنہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس کے بعد این ویڈیا کے بورڈ نے آزاد ڈائریکٹرز پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے کر معاملے کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ جینسن ہوانگ کی بحالی کے باوجود تحقیقات مکمل ہونے تک جاری رہیں گی اور وہ خود بھی اس عمل میں مکمل تعاون کریں گے۔
HM Amit Shah Statement: وزیر داخلہ امت شاہ نے اروناچل پردیش کے ترقیاتی منصوبوں کا لیا جائزہ، کہا- وادیٔ کشمیر میں اب ایک بھی مقامی دہشت گرد نہیں بچا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اروناچل پردیش کے دورے کے دوران ریاست کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ اس سے قبل انہوں نے باندر دیوا میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ’بڑا کھانا‘ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر وادی میں اب کوئی مقامی دہشت گرد سرگرم نہیں بچا ہے اور جو باقی ہیں، وہ غیر ملکی دہشت گرد ہیں۔
Anti-Terror Conference: انسداد دہشت گردی کانفرنس میں امت شاہ کا ریاستی یونٹس کو مضبوط بنانے پر زور، مفرور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری
این آئی اے کی چھٹی انسداد دہشت گردی کانفرنس میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاستوں کے انسداد دہشت گردی یونٹس کو مضبوط بنانے اور ہر پولیس تھانے کو اینٹی ٹیرر گرڈ سے جوڑنے کی ہدایت دی۔ وہیں این آئی اے کے ڈی جی راکیش اگروال نے ’پراہار‘ پالیسی کے تحت سخت کارروائی اور عدالتوں میں مضبوط پیروی پر زور دیا۔
Amit Shah to address Anti-Terrorism Conference 2026: وزیرداخلہ امت شاہ 19 نومبر کو ’سرحد پار دہشت گردی‘ کے موضوع پر قومی انسداد دہشت گردی کانفرنس سے کریں گے خطاب
نئی دہلی میں دو روزہ کانفرنس کے چھٹے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے مرکزی وزیر داخلہ، دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تعاون پر ہوگا تبادلۂ خیال۔
Jensen Huang willing to return as CEO: ’’اپنی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں‘‘ جاسوسی تنازع کے درمیان جینسن ہوانگ کا بیان، سی ای او کے عہدے پر واپسی کے لیے آمادگی کا اظہار
این ویڈیا کے سابق سربراہ نے بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا، کہا کہ اگر بورڈ نے واپسی کو کمپنی اور شیئر ہولڈرز کے مفاد میں قرار دیا تو ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔
Two arrested in cyber fraud case: پاکستانی سرپرستوں کو بینک کھاتوں کی معلومات فراہم کر رہے تھے ملزمان، بہار سے دو گرفتار، سائبر فراڈ کا انکشاف
راجو کشواہا عرف راجو کمار بھگت اور پنکج گپتا دیہی علاقوں کے لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ان کے بینک اکاؤنٹ اور اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرتے تھے۔ پاکستانی سائبر ٹھگوں کو بھیجتے تھے کھاتوں کی تفصیلات۔ پولیس کو واٹس ایپ رابطوں اور غیر قانونی لین دین کے شواہد ملے۔
Police Commemoration Day: پولیس یادگاری دن کے موقع پر امت شاہ شہید پولیس اہلکاروں کو پیش کریں گے خراجِ عقیدت، 90 پولیس اہلکاروں کی بائیک ریلی کو دکھائیں گے ہری جھنڈی
وزارت داخلہ کے مطابق، گزشتہ برسوں کی روایت کے مطابق 21 اکتوبر کو ملک بھر میں پولیس یادگاری دن منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب نئی دہلی کے نیشنل پولیس میموریل میں ہوگی، جہاں مرکزی مسلح پولیس فورسز اور دہلی پولیس کی مشترکہ پریڈ منعقد کی جائے گی۔ روایت کے مطابق، مرکزی وزیر داخلہ تقریب کی صدارت کریں گے اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
Amit Shah’s statement on infiltration and terrorism:’بھارت کوئی دھرم شالہ نہیں،ہرحال میں…‘،دراندازوں اوردہشت گردی کے معاملے پرامت شاہ کا سخت حملہ
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے دراندازی کے مسئلے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ریاستوں سے غیر قانونی دراندازوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدی سلامتی اور داخلی امن کے ساتھ کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
HM Amit Shah’s Blueprint on Security:سلامتی پرامت شاہ کا بلیو پرنٹ،دہلی میں ملک کے850ماہرافسران کے ساتھ اہم اجلاس
قومی سلامتی حکمتِ عملی کانفرنس کا نواں اجلاس شروع، اس اہم کانفرنس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی سے متعلق مختلف چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ان سے نمٹنے کے لیے نئی حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔





