Urdu Conclave 2026

بے قصور مسلمانوں کو 18 سال جیل میں رکھا، کسی کے والد مرگئے کسی کی بیوی، ممبئی ٹرین دھماکہ کے فیصلے پر بولے اسدالدین اویسی

سال 2006 کے ممبئی لوکل ٹرین دھماکے میں ہائی کورٹ سے بری کئے گئے ملزمین کے بارے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ 12 مسلم مرد 18 سال سے جیل میں ہیں، وہ بھی اس جرم کے لئے، جوانھوں نے کیا ہی نہیں۔ ان کی سنہری زندگی جیل میں ضائع ہوگئی۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی۔ (فائل فوٹو)

ہائی کورٹ نے 2006 کے ممبئی لوکل ٹرین دھماکہ کیس میں تمام 12 قصورواروں کی سزا کو منسوخ کردیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حکومت پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت مہاراشٹرکے اے ٹی ایس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے گی، جواس معاملے کی جانچ کررہے ہیں؟ جس کی وجہ سے بے گناہ لوگوں کوجیل بھیجا گیا اوربرسوں بعد جب وہ اپنی زندگی کا سنہری وقت گزارچکے ہیں توجیل سے رہا ہوجاتے ہیں۔

دراصل، 2006 کے ممبئی لوکل ٹرین دھماکہ کیس میں، وہاں کی نچلی عدالت نے پہلے تمام 12 قصورواروں کومجرم قراردیا تھا، جن میں سے 5 کو موت اور7 کوعمرقید کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن پیرکے روزہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں تمام مجرمین کوبے قصورقراردیتے ہوئے بری کردیا۔ 12 سزا یافتہ ملزمان میں سے ایک کی موت 2022 میں جیل میں کووڈ کی وجہ سے ہوئی۔

بے قصورافراد کو بھیج دیا جاتا ہے جیل

اسدالدین اویسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ بے قصورلوگوں کوجیل بھیج دیا جاتا ہے اورپھرجب وہ برسوں بعد جیل سے رہا ہوتے ہیں توان کی زندگی دوبارہ سنوارنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔ یہ ملزمان گزشتہ 17 سال سے جیل میں ہیں۔ وہ ایک دن بھی جیل سے باہرنہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کا بیشترسنہری دورگزرچکا ہے۔

پولیس میڈیا کی طرح کرتا ہے کام

اویسی نے کہا کہ ایسے معاملات میں جہاں عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے، پولس کا ہمیشہ یہی رویہ ہوتا ہے۔ وہ پہلے جرم قبول کرتے ہیں اورپھرپیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں پولیس افسران پریس کانفرنس کرتے ہیں اورمیڈیا جس طرح کیس کوکورکرتا ہے اس کی بنیاد پرفرد کے جرم کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اویسی نے کہا کہ تفتیشی ایجنسیوں نے دہشت گردی کے اس طرح کے کئی معاملات میں ہمیں بری طرح مایوس کیا ہے۔

12 مسلم 18 سال سے جیل کی قید میں

اے آئی ایم آئی ایم اویسی نے کہا کہ 12 مسلم مرد 18 سال سے جیل میں ہیں، وہ بھی ایک ایسے جرم کے لیے جوانہوں نے کیا ہی نہیں۔ ان کی سنہری زندگی جیل میں ضائع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی لوکل ٹرین دھماکے میں جان گنوانے والے 180 خاندانوں نے اپنے پیاروں کوکھودیا اوربہت سے لوگ زخمی ہوئے، لیکن انہیں ابھی تک انصاف نہیں ملا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read