Bharat Express DD Free Dish

LG Manoj Sinha on Terrorism: پاکستان کو آنے والے وقت میں چکانی ہوگی بڑی قیمت… دہشت گردی پر جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے دی سخت وارننگ

جموں و کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے پاکستان کودہشت گردی کے حوالے سے سخت وارننگ دی ہے۔ انڈس واٹرٹریٹی کی معطلی کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کواس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ منوج سنہا نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی قیمت پردہشت گردی کو مزید برداشت نہیں کرے گا اور ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا۔ (فائل فوٹو)

جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے ایک بارپھرپاکستان کے خلاف سخت پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ”خون اور پانی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے“ اوراب ہندوستان کے حصے کا پانی صرف ہندوستان کے کام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی (سندھ آبی معاہدہ) کی معطلی کرنے کا بھارت سرکار کا فیصلہ تاریخی ہے اور اس سے پاکستان کو آنے والے وقت میں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔  یہ بیان انہوں نے جموں میں منعقدہ ایک پروگرام میں دیا، جہاں سینئر صھافی سنت کمار شرما کی کتاب ”انڈس واٹر ٹریٹی: ریفلیکشن آف فیکٹس“ کا اجرا کیا گیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام حملے میں مارے گئے بے قصورشہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت گردی کے خلاف اپنے عزائم کو دوہرایا۔

 منوج سنہا نے کہا کہ پاکستان کی منصوبہ بند دہشت گردی نے جموں وکشمیر کو لمبے وقت تک نقصان پہنچایا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس پر فیصلہ کن حملہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلگام حملے میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے منصوبہ بند دہشت گردوں نے ہمارے بے قصورلوگوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد آپریشن سندور شروع کیا گیا اور سبھی نے دیکھا کہ دہشت گردی کے خلاف کیسے کارروائی ہوئی۔

خون اور پانی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے: منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ پاکستان کو دی جانے والی پانی کی سہولیات پربھی سخت موقف اختیارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ اب خون اور پانی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انڈس واٹر ٹریٹی (سندھ آبی معاہدہ) روکنے کے فیصلے کا براہ راست اثرآنے والے سالوں میں پاکستان کی معیشت پرپڑے گا۔ پاکستان کی 1.6 کروڑہیکٹرزرعی اراضی اور 23.7 کروڑکی آبادی کا انحصاراسی پانی پرہے۔

عام کشمیری بھی دہشت گردی کے خلاف: ایل جی

منوج سنہا نے یہ بھی دوہرایا کہ جموں وکشمیراب دہشت گردی سے آزاد ہونے کی طرف بڑھ چکا ہے اورعام کشمیری بھی اب دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت کی پالیسی بالکل واضح ہے، دہشت گردی کے کسی بھی واقعے کو بھارت کے خلاف جنگ تصور کیا جائے گا اور اسی کے مطابق جواب دیا جائے گا۔ ہر دہشت گردانہ حملے کی ایف آئی آردرج کی جائے گی اورمتاثرین کو انصاف ملے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read