Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election 2025: بہار میں اویسی کی پارٹی سے نہیں ہوگا اتحاد، کانگریس-آرجے ڈی قیادت کا بڑا فیصلہ

بہارمیں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدراخترالایمان نے آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادوکوخط لکھا تھا۔ اس میں اے آئی ایم آئی ایم کو عظیم اتحاد میں شامل کرنے کی گزارش کی تھی۔ اس خط میں کہا گیا تھا کہ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ 2015 سے بہار کی سیاست میں اے آئی ایم آئی ایم اپنا سرگرم کردارنبھا رہی ہے۔

بہار اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس اور آرجے ڈی نے اے آئی ایم آئی ایم کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔

بہاراسمبلی الیکشن سے پہلے اسدالدین اویسی کی پارٹی کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کانگریس-آرجے ڈی قیادت اورعظیم اتحاد نے فیصلہ لیا ہے کہ اویسی کی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا۔ کچھ دن پہلے ہی اویسی کی پارٹی نے بہارمیں عظیم اتحاد کے لیڈران کو خط لکھ کراتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہرکی تھی۔ ذرائع کے مطابق، آرجے ڈی اورکانگریس قیادت نے کسی بھی فرقہ پرست پارٹی سے سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ طے پایا ہے کہ اگرتیسرا محاذ بنتا ہے تواس کا فائدہ بی جے پی کواس کی بی ٹیم کی طرح ہی ہوگا۔ مہاگٹھ بندھن اس معاملے کوعوام کے سامنے لے جائے گا۔

یکطرفہ محبت نہیں چلے گی: اویسی

اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے حال ہی میں لالویادوکوخط لکھ کرعظیم اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی، لیکن وہاں سے کوئی پازیٹیو رسپانس نہیں ملا۔ اس کے بعد اویسی کی پارٹی نے بہارمیں اکیلے اپنے دم پرالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اویسی نے کہا کہ ان کی پارٹی اب تیسرے محاذ کی تلاش کرے گا اوربہارکے سیمانچل علاقے پرتوجہ مرکوزکرے گی۔ اویسی کی پارٹی نے پیرکے روزواضح کردیا کہ آئندہ بہاراسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی انڈیا الائنس کا حصہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب یکطرفہ محبت نہیں چلے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اورعظیم اتحاد نہیں چاہتا کہ غریبوں اوردبے کچلے طبقات کا کوئی لیڈرابھرے۔

اویسی نے ایس آئی آرکوبتایا ’بیک ڈوراین آرسی‘

اس کے علاوہ اویسی نے بہارمیں ووٹرلسٹ کی خصوصی نظرثانی مہم کو’بیک ڈوراین آرسی‘ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس شہریت طے کرنے کا اختیارنہیں ہے۔ انہوں نے اس عمل میں شفافیت کی کمی اورجلدبازی کئے جانے کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کومنصفانہ طورپرکام کرنا چاہئے۔

اویسی کی پارٹی نے لالویادوکولکھا تھا خط

بہارمیں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدراخترالایمان نے آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادوکوخط لکھا تھا۔ اس میں اے آئی ایم آئی ایم کو عظیم اتحاد میں شامل کرنے کی گزارش کی تھی۔ اس خط میں کہا گیا تھا کہ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ 2015 سے بہارکی سیاست میں اے آئی ایم آئی ایم اپنا سرگرم کردارنبھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پارٹی کی پہلے ہی دن سے کوشش رہی ہے کہ الیکشن کے وقت سیکولر ووٹوں کی تقسیم نہ ہو۔ اس بات سے انکارنہیں کیا جاسکتا ہے کہ سیکولر ووٹوں کے بکھراؤکی وجہ سے فرقہ پرست طاقتوں کواقتدار میں آنے کا موقع ملتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read