Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Argentina visit: ارجنٹائن میں ہندوستانی برادری پرجوش، پی ایم مودی کے شاندار استقبال کی تیاری

اپنے دورے کے دوران پی ایم مودی راشٹرپتی بھون کاسا روزاڈا میں ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی سے ملاقات کریں گے۔ پی ایم مودی جاری تعاون کا جائزہ لینے کے لیے ارجنٹائن کے صدر میلی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ دفاع، زراعت، کان کنی، تیل اور گیس، قابل تجدید توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت اہم شعبوں میں ہند-ارجنٹائن کی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ارجنٹائن میں ہندوستانی برادری پرجوش

بیونس آئرس: وزیر اعظم نریندر مودی کے ارجنٹائن کے دورے سے وہاں کی ہندوستانی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ ان کے استقبال کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ بیونس آئرس میں ہند نژاد لوگوں نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ارجنٹائن آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آپریشن سندور کی کامیابی، ہند-ارجنٹائن تعلقات اور ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے بارے میں بات کی۔ وزیر اعظم کا ارجنٹائن کے دارالحکومت کے ایلویئر پیلس ہوٹل میں خصوصی کلاسیکی رقص کے ساتھ استقبال کیا جائے گا۔

پی ایم مودی کے ارجنٹائن کے دورے پر انکیتا گپتا نے کہا، ’’آج میں بہت خوش ہوں کہ ہمارے وزیر اعظم یہاں آرہے ہیں۔ اس خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ پی ایم مودی کا یہاں آنا اپنے آپ میں بڑی خوشی کی بات ہے۔ ہندوستان اب دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بننا پورے ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔‘‘

مینو کھیہانی نے کہا، ’’ہمیں پی ایم مودی پر بہت فخر ہے، وہ ہمیں فخر کا احساس دلاتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ یہاں ہیں۔ ہمیں اس پر بہت فخر ہے کہ انہوں نے ہمارے ملک کے لیے کیا کیا ہے۔‘‘

ایک ہندوستانی نے کہا، ’’میں بہت خوش ہوں کہ ہمارے وزیر اعظم یہاں آ رہے ہیں۔ واقعی، میں نے ان جیسا کوئی نہیں دیکھا، وہ واقعی ایک عظیم انسان ہیں، دنیا کے عظیم لوگوں میں سے ایک ہیں۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی آپریشن سندور کی مہم بہت کامیاب رہی، پاکستان کو سبق سکھانا ضروری تھا، کیونکہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ہے۔‘‘

جھارکھنڈ سے شانتی برناڈیتھ نے کہا، “پی ایم مودی دوسری بار یہاں آ رہے ہیں، یہ ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔ پہلی بار جب وہ  آئے تھے، تب ویسا نہیں تھا،لیکن اب ہمیں لگتا ہے کہ  ان کے دوسرے دورے سے ہندوستان اور ارجنٹائن کے درمیان راستے پوری طرح سے کھلنے چاہئے۔ ہمیں خوشی ہے کہ پی ایم مودی غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے لیے بہت کچھ کر رہے ہیں اور وہ ہندوستان کو آگے لے جائیں گے۔‘‘

ہمانشی بھاردواج نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’یہ سن کر بہت اچھا لگا کہ وہ (پی ایم مودی) آ رہے ہیں۔ میں پہلی بار پی ایم سے ملوں گی، اس لیے میں بہت پرجوش ہوں۔ مجھے مدعو کرنے کے لیے ارجنٹائن میں ہندوستانی سفارت خانے اور سفیر کا شکریہ۔‘‘

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی اوہنیا جو کہ ایک تربیت یافتہ کلاسیکل ڈانسر ہیں، نے کہا، ’’ہم ملہاری پرفارم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کتھک، اوڈیسی اور بھرتناٹیم رقص کے انداز میں ایک شاندار کمپوزیشن ہے، جو اہم لوگوں کے استقبال کے لیے پیش کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایک بہت متاثر کن شخصیت ہیں۔ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ چائے بیچنے میں مدد کرنے سے لے کر اب پی ایم مودی کے عالمی لیڈر بننے تک کے سفر میں بہت ہی متاثر کن ہیں۔‘‘

اپنے دورے کے دوران پی ایم مودی راشٹرپتی بھون کاسا روزاڈا میں ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی سے ملاقات کریں گے۔ پی ایم مودی جاری تعاون کا جائزہ لینے کے لیے ارجنٹائن کے صدر میلی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ دفاع، زراعت، کان کنی، تیل اور گیس، قابل تجدید توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت اہم شعبوں میں ہند-ارجنٹائن کی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read