PM Modi Argentina visit: ثقافتی تعلقات کے لیے فاصلے کوئی رکاوٹ نہیں…ارجنٹائن میں شاندار استقبال پر بولے پی ایم مودی
پی ایم مودی کا ارجنٹائن کا یہ دورہ 57 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے، جو اس کی تاریخی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ پی ایم مودی صدر جیویر میلی کی دعوت پر ارجنٹینا پہنچے ہیں۔ دونوں لیڈران کے درمیان آخری ملاقات نومبر 2024 میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں G-20 سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔
PM Modi’s Argentina visit: پی ایم مودی کا ارجنٹائن دورہ، دفاعی مینوفیکچرنگ، خلائی شعبہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کئی دیگر اہم مسائل پر ہوگی بات چیت
ہندوستان اور ارجنٹائن پرامن جوہری پروگرام اور توانائی میں تعاون پر بھی زور دیتے ہیں۔ ارجنٹائن ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کی رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔ ارجنٹائن میں تقریباً تین ہزار ہندوستانی مقیم ہیں۔ پی ایم مودی ہند نژاد لوگوں کے ساتھ ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ ہند-ارجنٹائن G20، G77 اور اقوام متحدہ کے رکن ہیں۔
PM Modi arrives in Argentina: پی ایم مودی پہنچے ارجنٹائن، 57 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دو طرفہ دورہ
وزیر اعظم مودی صدر جیویر ملی کی دعوت پر ارجنٹائن پہنچے ہیں۔ دونوں لیڈران کے درمیان آخری ملاقات نومبر 2024 میں برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔ وزیر اعظم مودی جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اس سے قبل 2018 میں ارجنٹائن کا دورہ کر چکے ہیں۔
PM Modi Argentina visit: ارجنٹائن میں ہندوستانی برادری پرجوش، پی ایم مودی کے شاندار استقبال کی تیاری
اپنے دورے کے دوران پی ایم مودی راشٹرپتی بھون کاسا روزاڈا میں ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی سے ملاقات کریں گے۔ پی ایم مودی جاری تعاون کا جائزہ لینے کے لیے ارجنٹائن کے صدر میلی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ دفاع، زراعت، کان کنی، تیل اور گیس، قابل تجدید توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت اہم شعبوں میں ہند-ارجنٹائن کی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Statement by Prime Minister: گھانا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کے دورے پر روانگی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کا بیان
آج، میں 2 سے 9 جولائی 2025 تک گھانا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کے پانچ ممالک کے دورے پر جا رہا ہوں، جس میں سرمایہ کاری، توانائی، صحت، سلامتی، صلاحیت سازی اور ترقیاتی شراکت داری کے شعبے شامل ہیں۔





