Urdu Conclave 2026

Manoj Tiwari says Kharge unaware of democratic values: ’’ایمرجنسی‘‘ کی 50ویں برسی پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان زبانی جنگ تیز، منوج تیواری نے کہا-جمہوری اقدار سے ناواقف ہیں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایمرجنسی کی پچاسویں سال گرہ پر سیاست کر کے عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایمرجنسی کی پچاسویں برسی کو ’’یومِ قتلِ آئین‘‘ یعنی ’’سمویدھان ہتیا دِوس‘‘ کے طور پر منانے کو لے کر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے۔ اس درمیان بی جے پی ایم پی منوج تیواری نے جمعرات کے روز کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو جمہوریت پر بولنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کو بنایا نشانہ

منوج تیواری نے یہ بیان کھرگے کے اس بیان کے جواب میں دیا ہے، جس میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ ایمرجنسی کی 50ویں برسی کو ’’یوم قتلِ آئین‘‘ کے طور پر منا کر عوام کو بے روزگاری، مہنگائی اور نوٹ بندی جیسے حقیقی مسائل سے بھٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس کے جواب میں منوج تیواری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’کل 25 جون تھا۔ ایک ایسی کانگریس جو آئین کا قتل کر سکتی ہے، وہ جمہوریت پر کیسے یقین کر سکتی ہے؟ کھرگے صاحب کانگریس کے صدر ہیں، لیکن ان کے بیانات سن کر لگتا ہے کہ نہ انھیں جمہوری اقدار کا علم ہے، نہ ہندوستان کی ثقافت کا۔‘‘

اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے عوام کو بھٹکا رہی ہے بی جے پی: ملکارجن کھرگے

واضح رہے کہ بدھ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں ملکارجن کھرگے نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ملک اس وقت ایک غیراعلانیہ ایمرجنسی کا سامنا کر رہا ہے۔ ہماری ’’آئین بچاؤ یاترا‘‘ سے بی جے پی گھبرا گئی ہے اور ایمرجنسی کی پچاسویں برسی پر سیاست کر رہی ہے۔ جو حکومت اپنی مدت کار میں عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور نوٹ بندی جیسے سوالات کا جواب نہ دے سکی، وہ اب اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ’سمویدھان ہتیا دِوس‘ منا رہی ہے۔‘‘

کانگریس صدر نے اس بات پر بھی اعتراض ظاہر کیا کہ مرکز نے تمام ریاستوں کو ایک سرکلر جاری کر کے 25 جون کو ’’سمویدھان ہتیا دِوس‘‘ کے طور پر منانے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’جو لوگ آج آئین بچانے کی بات کر رہے ہیں، وہی لوگ ماضی میں گاندھی جی، امبیڈکر جی کی تصاویر جلاتے رہے ہیں۔ جن لوگوں کا ہندوستان کی آزای یا آئین سازی میں کوئی کردار نہیں تھا، آج وہی آئین کی بات کر رہے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read