ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ڈونالڈ ٹرمپ کے جھوٹ کو بے نقاب کیا ہے۔
جوہری پلانٹس پرامریکی حملے کے بعد ایران پوری طرح سے برہم ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایران 24 سے 48 گھنٹوں میں بڑا حملہ کرے گا۔ یہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پرحملہ کرسکتا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ ایران کے نئے آرمی چیف عبدالرحیم موسوی نے اس بات کا عندیہ دیا ہے۔ اس کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انٹلی جنس ایران کے حوالے سے الرٹ ہے۔ ایرانی حملے کو ناکام بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسرائیل اور ایران کی جنگ میں امریکہ کے داخل ہونے سے حالات بہت بدل گئے ہیں۔ ہفتہ کی رات ایران کے تین جوہری اڈوں پرحملہ کرکے امریکہ نے ظاہرکردیا ہے کہ وہ براہ راست اس جنگ میں داخل ہوگیا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ ہے امریکہ، ایران کی حمایت میں روس
اس جنگ میں ایک طرف امریکہ، اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے تودوسری طرف اب ایران کی حمایت میں روس آگیا ہے۔ امریکہ اورروس کے داخل ہونے سے یہ جنگ مزید ہولناک ہوسکتی ہے۔ گزشتہ روزایران کی جانب سے آبنائے ہرمزاسٹریٹ کوبند کرنے کے فیصلے کے بعد امریکہ نے ایران کوخبردارکیا تھا۔ اس کے بعد ایران نے بھی امریکہ کومنہ توڑجواب دیا۔ ایران نے کہا کہ وہ امریکہ کو سخت جواب دے گا۔
روسی صدر پوتن نے کی ثالثی کی پیشکش
تہران پرامریکی بمباری کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکومیں ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے خامنہ ای کا خط ولادیمیرپوتن کے حوالے کیا۔ ملاقات کے بعد پوتن نے کہا کہ ایران پربلا وجہ حملہ کیا گیا۔ ہم ایرانی عوام کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ روسی صدرنے ثالثی کی پیشکش کی۔ پوتن نے کشیدگی کم کرنے میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔ پوتن نے یہ بھی کہا کہ امریکی حملے سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران پرحملے کوجائزقرارنہیں دیا جا سکتا۔
اسرائیل-ایران جنگ میں اب تک ہو چکی ہیں کتنی اموات؟
13 جون سے شروع ہونے والی اسرائیل-ایران جنگ میں اب تک اسرائیل کے 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1217 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ایران میں حکومتی اعداد وشمارکے مطابق، 400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ایران میں تقریباً 900 افراد کے مارے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس میں پچھلے دو دنوں کے اعداد و شمارشامل نہیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
