Urdu Conclave 2026

US-Iran

ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی میت اس وقت تہران میں عوامی دیدار کے لیے رکھی گئی ہے، جہاں ہزاروں سوگوار اور مختلف ممالک کے اعلیٰ وفود انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے پہنچ رہے ہیں۔ خامنہ ای 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی۔

امریکی صدر نے پھر سے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ہی حملے میں ایران کی پوری قیادت کو ختم کر سکتے تھے، لیکن پھر مذاکرات کے لیے کوئی باقی نہ رہتا۔ آخری رسومات میں اعلیٰ قیادت اور عوام کے غم کا مذاق اڑاتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حیرت ہوئی کیونکہ ان کے خیال میں ایرانی عوام خامنہ ای کو پسند نہیں کرتے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا مذاکرات کا بنیادی مقصد ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ جوہری مواد سے متعلق خدشات اپنی جگہ، لیکن اصل تشویش یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق امریکہ بحری راستوں کی بحالی کے لیے کام کر رہا ہے، تاہم اصل فوجی ہدف ایران کی بحری، میزائل اور جوہری صلاحیت کو نشانہ بنانا ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خلیجی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو امریکہ اور اسرائیل کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔  صدر پزیشکیان نے کہا کہ ایران پیشگی حملوں کا قائل نہیں، لیکن اگر تہران کے بنیادی ڈھانچے یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایران، امریکہ اور اسرائیل کے متضاد بیانات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف امریکہ مذاکرات کا دعویٰ کر رہا ہے، وہیں ایران اور اسرائیل اس کی تردید کر رہے ہیں۔ ایسے میں یہ واضح ہے کہ خطے میں کشیدگی ابھی برقرار رہے گی اور فوری طور پر کسی امن معاہدے کے امکانات محدود نظر آتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے اپنے جنگی جہاز وہاں تعینات کریں، لیکن اس اپیل کو خاطر خواہ حمایت حاصل نہیں ہو سکی اور اب تک کسی ملک نے اس کی باضابطہ حمایت نہیں کی۔  دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اس ’’غیر قانونی جنگ‘‘ کے خلاف جتنا بھی وقت لگے دفاع کے لیے تیار ہے۔

ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے اسے انتہائی خوفناک واقعہ قرار دیا اور کہا کہ ہم اس واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 160 سے زیادہ طالبات اس وقت ہلاک ہوئیں جب وہ اسکول میں زیرتعلیم تھیں۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے اس جنگی جہاز پر حملے کی سخت مذمت کی۔ یہ جہاز ایران کے جدید ترین جنگی جہازوں میں سے ایک تھا اور ایک فوجی مشق مکمل کرنے کے بعد واپس آ رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج اپنے سمندری سرحدوں کا دفاع کرے گی اور اپنی بحری طاقت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ کام کرے گی۔

ایران کی مذہبی مجلس اسمبلی آف ایکسپرٹس نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ 56 سالہ عالم دین مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس تقرری کے ساتھ ہی مجتبیٰ خامنہ ای ایران کی تاریخ میں اسلامی جمہوریہ کے تیسرے سپریم لیڈر بن گئے ہیں۔