Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Bihar Visit: ہمارے لیے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ اہم، لیکن اپوزیشن کی توجہ ’پریوار کا ساتھ، پریوار کا وکاس‘ پر: وزیر اعظم مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ اپنے فائدے اور اپنے خاندان کی ترقی کے لیے بہار کے کروڑوں خاندانوں کو نقصان پہنچانے سے نہیں ہچکچاتے۔

پی ایم مودی نے جمعہ کو بہار کے سیوان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔ انھوں نے بہار کی این ڈی اے حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم کہتے ہیں: سب کا ساتھ، سب کا وکاس، لیکن یہ لالٹین اور پنجے والے کہتے ہیں: پریوار کا ساتھ، پریوار کا وکاس‘‘۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ اپنے فائدے اور اپنے خاندان کی ترقی کے لیے بہار کے کروڑوں خاندانوں کو نقصان پہنچانے سے نہیں ہچکچاتے۔

سیوان کے جسولی میں منعقدہ ایک بہت بڑے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’آپ سب جانتے ہیں کہ میں کل ہی بیرون ملک سے واپس آیا ہوں، وہاں میری دنیا کے بڑے اور خوش حال ممالک کے لیڈروں سے بات چیت ہوئی۔ تمام عالمی رہنما ہندوستان کی تیز رفتار ترقی سے بہت متاثر ہیں۔ وہ ہندوستان کو تیسری بڑی معیشت بنتے دیکھ رہے ہیں۔ بہار اس میں بڑا رول ادا کرنے والا ہے۔ بہار ترقی کرے گا اور ملک کی خوش حالی میں بڑا رول ادا کرے گا۔ میرے اس یقین کی وجہ آپ سب کی طاقت ہے۔ آپ سب نے مل کر جنگل راج کو ختم کر دیا ہے۔‘‘

بہار کے لوگوں کے لیے عزت نفس ہے اہم

پی ایم مودی نے مزید کہا کہ ’’یہاں کے نوجوانوں نے 20 سال پہلے کے جنگل راج کی بس کہانیاں سنی ہیں۔ انھیں اندازہ نہیں ہے کہ جنگل راج نے بہار کی کیا حالت کر دی تھی۔ بہار کے لوگوں کے لیے عزت نفس اہم ہے۔ بہاری مشکل حالات میں بھی کام کرتے ہیں۔ یہاں کے لوگ عزت نفس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ لیکن پنجے اور لالٹین نے بہار کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی تھی۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’کئی چیلنجوں پر قابو پاتے ہوئے این ڈی اے حکومت نے بہار کو ترقی کی پٹری پر واپس لایا ہے۔ بہار کی ترقی ہوئی ہے، ہو رہی ہے اور ہوتی رہے گی۔ بہار میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ آپ کے لیے، گاؤں کے لیے، آپ کے گھر کے لیے، نوجوانوں کے لیے۔‘‘

آر جے ڈی نے بابا صاحب کی توہین کی

پی ایم مودی نے اس دوران لالو یادو کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’بابا صاحب امبیڈکر بھی اس قسم کی سیاست کے خلاف تھے۔ حال ہی میں ملک نے دیکھا کہ کس طرح آر جے ڈی نے بابا صاحب کی تصویر کی توہین کی ہے۔ لیکن یہ لوگ کبھی معافی نہیں مانگیں گے۔ کیوں کہ ان میں پسماندہ، انتہائی پسماندہ، دلت کی کوئی عزت نہیں ہے۔ کانگریس اور آر جے ڈی بابا صاحب کی تصویر اپنے پیروں پر رکھتے ہیں اور ہم انھیں اپنے دل میں رکھتے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read