اسرائیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔
Iran Israeli War: ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرڈونالڈ ٹ رمپ کو سخت جواب دیا۔ ان کے خطاب کے فوراً بعد ہی اسرائیلی فضائیہ نے تہران کے لویجان علاقے میں ہوائی حملے کئے۔ لویجان آیت اللہ علی خامنہ ای کا خفیہ ٹھکانہ مانا جاتا ہے۔
لویجان علاقے میں آئی ڈی ایف نے کیا حملہ
ٹائمس آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج میں تہران کے نوبونیاد اسکوائرکونشانہ بنایا گیا، جہاں ایرانی وزارت دفاع کا ہیڈ کوارٹراورکئی کارخانے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اس حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ وہ تہران میں فوجی ٹھکانوں پرحملہ کررہی تھی، اسی دوران لویجان علاقے میں بمباری ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ پبلک سیفٹی کی گائیڈ لائنس، اسکولوں کی بندش اوردیگرپابندیوں کولازمی قرار دیتے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ تبدیلیاں 20 جون کی رات 8 بجے تک نافذالعمل رہیں گی۔ اسرائیل کے مطابق، آئی ڈی ایف نے ایرانی داخلی سلامتی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا ہے۔
سپریم لیڈر نے ٹرمپ کو دی تھی وارننگ
آیت اللہ علی خامنہ ای کے ٹھکانوں پراسرائیلی ڈیفنس فورس کی طرف سے یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب تھوڑی دیر پہلے ہی انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران سرینڈرنہیں کرے گا۔ ایران کے سپریم لیڈر نے امریکہ کو وارننگ دی کہ امریکی فوج اگراسرائیلی حملوں میں شامل ہوئی تو ہم انہیں ایسا نقصان پہنچائیں گے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے ایران کو سرینڈرکرنے کی دی تھی وارننگ
خبر رساں ادارے رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق، ڈونالڈ ٹرمپ ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے میں اسرائیل کی حمایت اوردیگر آپشنزپرغور کررہے ہیں۔ ٹرمپ نے ایران کوغیرمشروط طورپرہتھیارڈالنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ “امریکہ جانتا ہے کہ ایران کا سپریم لیڈرکہاں چھپا ہوا ہے، ہم فی الحال اس پرحملہ نہیں کریں گے، لیکن ہمارا صبرآہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے”۔ ٹرمپ کے انتباہ کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران ہتھیارنہیں ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مسلط کردہ امن یا جنگ کوقبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ایران کی افواج پوری طرح تیارہیں اورانہیں حکومت اورعوام دونوں کی حمایت حاصل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
