Bharat Express DD Free Dish

پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں پنجاب سے ایک اوریوٹیوبرگرفتار، جیوتی ملہوترا سے رابطہ ہونے کا دعویٰ

پنجاب پولیس نے روپ نگر کے یوٹیوبرجسبیر سنگھ کوپاکستانی جاسوسی نیٹ ورک سے جڑے ہونے کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔ وہ پہلے گرفتار جیوتی ملہوترا اورپاکستانی افسر دانش سے بھی رابطے میں تھا۔

یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Pakistani Spy News: پنجاب سے ہندوستان میں پاکستانی جاسوسی سے متعلق ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ پولیس نے روپ نگر سے جسبیرسنگھ نام کے ایک اوریوٹیوبرکو پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔ جسبیرسنگھ ایک یوٹیوب چینل چلتا ہے اور جیوتی ملہوترا کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔

جسبیرسنگھ ’جان محل‘ نام کا یوٹیوب چینل چلاتا ہے اوراس کا رابطہ جاسوسی کے الزام میں پہلے سے گرفتاریوٹیوبرجیوتی ملہوترا اور پاکستانی شہری احسان الرحیم عرف دانش سے بھی تھا۔ دانش پاکستانی ہائی کمیشن سے افسر رہ چکا ہے۔

پنجاب پولیس نے کیا جاسوسی نیٹ ورک کا پردہ فاش

اس معاملے میں پنجاب پولیس کے ڈی جی پی گورویادوکا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موہالی واقع اسٹیٹ اسپیشل آپریشن سیل (ایس ایس اوسی) کے روپ نگر کے محلہ گاؤں کے باشندہ جسبیرسنگھ سے ایک بڑا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا ہے۔ جسبیر ‘جان محل’ نام سے یوٹیوب چینل چلاتا ہے اوراس کا تعلق پی آئی اوشاکرعرف جٹ رندھاوا سے ہے، جو ایک دہشت گردی حامی جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ وہ ہریانہ کی یوٹیوبرجیوتی ملہوترا (جو پہلے ہی جاسوسی کے الزام میں گرفتارہوچکی ہے) اورپاکستان کے معطل ہائی کمیشن افسراحسان الرحیم عرف دانش کے رابطے میں بھی تھا۔

جسبیر نے پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں کی تھی شرکت

جانچ میں پتہ چلا ہے کہ جسبیرنے دانش کی دعوت پردہلی میں پاکستان کے قومی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی، جہاں اس کی ملاقات پاکستانی فوج کے افسران اوربلاگرزسے ہوئی تھی۔ اس نے 2020، 2021 اور2024 میں تین بارپاکستان کا دورہ کیا۔ ان کے الیکٹرانک آلات میں پاکستان میں مقیم کئی لوگوں کے فون نمبرملے ہیں، جن کی فورنسک جانچ کی جا رہی ہے۔ جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کے بعد جسبیرنے اپنی بات چیت اوررابطوں کے ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔ موہالی کے ایس ایس اوسی تھانے میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے اورپورے نیٹ ورک کوتباہ کرنے کے لئے جانچ جاری ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read