Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Bihar-Karakat Rally : بھار ت کی بیٹیوں کی سندور کی طاقت کیا ہوتی ہے یہ پاکستان اور دنیا دونوں نے دیکھی ۔پی ایم مودی

 پی ایم  مودی کہا ، ‘دہشت گرد پاکستانی فوج کی حفاظت میں خود کو محفوظ سمجھتے تھے، ہماری افواج نے انہیں ایک ہی جھٹکے میں گھٹنوں پر لا دیا۔ ہم نے چند منٹوں میں پاکستان کے ائیر بیس، ان کے فوجی ٹھکانے تباہ کر دیئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پاکستان پر شدید حملہ کیا۔ بہار کے کاراکاٹ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم نے کہا، ‘میں نے بہار کی سرزمین پر کہا تھا کہ انہیں تصور سے بھی بڑی سزا ملے گی۔ آج میں اپنا وعدہ پورا کرنے کے بعد آیا ہوں، جن لوگوں نے پاکستان میں بیٹھ کر ہماری بہنوں کا سندور اُجاڑ دیا تھا، ہماری فوج نے ان کے ٹھکانوں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے۔بھارت کی بیٹیوں کی سندور کی طاقت کیا ہوتی ہےیہ پاکستان اور دنیا دونوں نے دیکھا ۔

ترکش سے اب تک صرف ایک تیر چلایا گیا – پی ایم مودی

 پی ایم  مودی کہا ، ‘دہشت گرد پاکستانی فوج کی حفاظت میں خود کو محفوظ سمجھتے تھے، ہماری افواج نے انہیں ایک ہی جھٹکے میں گھٹنوں پر لا دیا۔ ہم نے چند منٹوں میں پاکستان کے ائیر بیس، ان کے فوجی ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ یہ نیا بھارت ہے،  یہ نئے بھارت  کی طاقت، پی ایم  مودی نے کہا، “دشمن کو یہ سمجھ لئے  ہمارے ترکش سے صرف ایک تیر چلایا گیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی جنگ نہ رکے گی اور نہ ہی رکنے والی ہے۔ اگر دہشت گردی کا فن پھر سے اٹھے گا تو ہندوستان اسے اس کے بل  سے نکال کر کچل دے گا۔”

پران  جائے پر وچن  نہ جائے
پی ایم  مودی نے کہا، پران جائے پر وچن نہ جائے، جو وچن دیا،وہ پورا ہوکر رہتا ہے، بھگوان شری رام کی یہ پالیسی اب نئے بھارت کی  ریت بن گئ ہے۔

حال ہی میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ ہوا، بے گناہ لوگ مارے گئے۔ میں تب بہار آیا تھا اور بہار کی سرزمین سے وچن دیا تھا۔ ہم نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا تھا کہ دہشت کے آقاوں کے ٹھکانوں کو مٹی میں ملا دیا جائے گا،  خاک میں مل جائیں گے، اسی سرزمین سے انہیں تصور سے بھی بڑی  سزا ملے گی ۔

آج میں اپنا وچن پورا کر کے آیا ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read