Bharat Express DD Free Dish

A shocking murder in Gujarat: گجرات میں سامنے آیا قتل کا چونکانے والا واقعہ، درشیم فلم سے متاثر ہو کر 22 سالہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر بنایا جان لیوا منصوبہ

گجرات کے پٹن ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک شادی شدہ خاتون اور اس کے دوست نے مبینہ طور پر ایک ادھیڑ عمر شخص کو قتل کر دیا۔

گجرات کے پٹن ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک شادی شدہ خاتون اور اس کے دوست نے مبینہ طور پر ایک ادھیڑ عمر شخص کو قتل کر دیا۔ قتل کے بعد عورت نے لاش کو اپنے یعنی عورت کے کپڑے پہنا کو اس کو آگ لگا دی اور اپنی کا ڈرامہ رچا۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ پٹن کے سنتال پور تعلقہ کے جاکھوترا گاؤں سے منگل کی رات اس شخص کی آدھی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس نے گیتا اہیر (عمر بائیس سال) اور عاشق بھرت اہیر (عمر اکیس سال) کو بدھ کی صبح پالن پور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار

پولیس نے بتا کہ ملزمہ نے اقرار کیا ہے کہ اس نے ’درشیم‘ فلم سے متاثر ہو کر اپنے آپ کو مرا ہوا ثابت کرنے کی سازش رچی تھی۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پٹن کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) وی کے نائی نے کہا ’’گیتا، جو اپنے شوہر کے ساتھ جاکھوترا میں رہتی ہے، نے یہ منصوبہ بنایا اور اپنے عاشق کو لاش کا بندوبست کرنے کے لیے راضی کیا تاکہ وہ گیتا کی موت کی جھوٹی تشہیر کر سکیں اور گجرات سے فرار ہونے کے بعد ایک ساتھ رہ سکیں۔‘‘

پلان کے مطابق منگل کی رات گیتا اپنے گھر سے اس وقت نکلی جب سب سو رہے تھے۔ جب اس کے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد اس کی تلاش کر رہے تھے، تو انھیں گاؤں کے مضافات میں ایک تالاب کے پاس ایک آدھی جلی ہوئی لاش پڑی ہوئی ملی۔ ایس پی نے کہا ’’چونکہ گیتا کا ’گھاگرا‘ اور اس کی پازیب لاش پر ملی تھی، اس لیے اس کے رشتہ داروں نے شروع میں سوچا کہ یہ گیتا کی لاش ہے، تاہم،لاش کو گھر لانے کے بعد انھوں نے پایا کہ متوفی ایک آدمی ہے۔ اس کی اطلاع ملنے کے بعد ہم نے قتل کا مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کی‘‘۔

مردہ شخص کی ہوئی شناخت

پولیس نے مزید بتایا کہ مردہ شخص کی شناخت بعد میں 56 سالہ ہرجی بھائی سولنکی کے طور پر کی گئی، جو سنتال پور تعلقہ کے پڑوسی واوا گاؤں میں خانہ بدوش زندگی گزارتا تھا۔ پولیس کے مطابق گیتا کو بھرت سے پیار تھا اور دونوں ٹرین کے ذریعے راجستھان فرار ہو نے کے بارے میں سوچ رہے تھے، لیکن پولیس کی ایک ٹیم نے دونوں کو پالن پور ریلوے اسٹیشن سے پکڑ لیا، جہاں وہ راجستھان جانے والی ٹرین کا انتظار کر رہے تھے۔ ایس پی نے بتایا ہے کہ ان دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

جانیے ملزمہ نے کس طرح انجام دی پوری واردات

پولیس نے گیتا کے اعتراف جرم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ’’گیتا نے ہمیں بتایا کہ چوں کہ اس نے ’درشیم‘ کے ساتھ ساتھ ’درشیم 2‘ فلم بھی دیکھ رکھی تھی، اس لیے اس نے اپنی موت کی فرضی خبر پھیلانے کا منصوبہ بنایا تاکہ وہ اپنی باقی زندگی بھرت کے ساتھ گزار سکے۔ بھرت اس کے منصوبے کے مطابق کام کرنے پر راضی ہو گیا اور جرم کرنے کے لیے مرد یا عورت کی تلاش شروع کر دی۔ 26 مئی کو اس نے سولنکی کو دیکھا اور اسے موٹر سائیکل پر لفٹ کی پیش کش کی۔ پھر بھرت نے ایک ویران جگہ پر اپنی گاڑی روکی اور سولنکی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔‘‘

پھر منصوبے کے اگلے پڑاؤ کے مطابق گیتا منگل کی رات کو اپنے گھر سے اس وقت بھاگ گئی، جب سب سو رہے تھے اور پٹرول کی بوتل لے کر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق ’’انھوں نے پہلے سولنکی کی لاش پر گیتا کا گھاگھرا اور پازیب ڈالی پھر گیتا کے لائے ہوئے پیٹرول کا استعمال کرتے ہوئے اسے آگ لگا دی اور وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ پھر وہ پالن پور ریلوے اسٹیشن پہنچے کیوں کہ انھوں نے ٹرین کے ذریعے جودھ پور جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم ہماری ٹیم نے انھیں موقع سے ہی پکڑ لیا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read