چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) کے چیئرمین برجیش گوئل نے پیر کو وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا ہے۔ خط میں سی ٹی آئی نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب واقع مصطفیٰ کمال اتاترک سڑک کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ مطالبہ ملک میں ترکی کی مخالفت کے رجحان کے درمیان سامنے آیا ہے۔
برجیش گوئل نے کہا ہے کہ ’’وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب مصطفی کمال اتاترک کے نام سے ایک سڑک ہے۔ کمال اتاترک، ترکیہ کے بانی، عوامی رہنما اور ترکی کے پہلے صدر تھے۔ ہمارے ملک کی سڑک پر ان کے نام کا سائن بورڈ گزشتہ 30 سالوں سے لگا ہوا ہے۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب بڑی تعداد میں لوگ آتے جاتے ہیں، ایسی جگہ پر ایسے سائن بورڈ کا کوئی جواز نہیں ہے۔‘‘
سڑک کا نام بدل کر رکھا جائے ’’براہموس مارگ‘‘
گوئل نے زور دے کر کہا کہ حالیہ پاک بھارت تنازعہ میں ترکیہ نے کھل کر دہشت گرد ملک پاکستان کی حمایت کی ہے۔ ’’ایسے میں ہمیں لگتا ہے کہ یہ بورڈ یہاں سے ہٹا دیا جائے۔‘‘ انھوں نے مطالبہ کیا کہ لیوٹینز زون میں ترک صدر کے نام سے منسوب سڑک نہیں ہونی چاہیے۔ گوئل نے مزید کہا کہ ’’سی ٹی آئی نے اس سلسلے میں وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا ہے۔ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کا نام بدل کر ’براہموس مارگ‘ رکھا جائے۔ کیوں کہ براہموس ہماری فوجی طاقت کی علامت ہے۔‘‘
گوئل نے یہ بھی کہا کہ یہ علاقہ این ڈی ایم سی کے تحت آتا ہے، اس لیے اس سلسلے میں این ڈی ایم سی کے چیئرمین سے بھی میٹنگ کا وقت مانگا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سی ٹی آئی کے جنرل سکریٹری وشنو بھارگوا اور گرمیت اروڑہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکیہ بھی ہمارا دشمن ہے اور ترک حکومت کو ہمارا واضح پیغام جانا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


