Bharat Express DD Free Dish

SC refuses to stay FIR registered against Vijay Shah: سپریم کورٹ نے وزیر وجے شاہ کے خلاف درج ایف آئی آر پر روک لگانے سے کیا انکار، کہا- سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی پر دیے گئے متنازعہ بیان پر وجے شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد وزیر شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ انہوں نے اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور جلد سماعت کی درخواست کی ہے۔

سپریم کورٹ نے وزیر وجے شاہ کے خلاف درج ایف آئی آر پر روک لگانے سے کیا انکار

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ کے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف کیے گئے متنازعہ ریمارکس کے معاملے میں سپریم کورٹ جمعہ کے سماعت کرے گی۔ حالانکہ، عدالت نے وزیر وجے شاہ کے خلاف درج ایف آئی آر پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔

مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر کنور وجے شاہ نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے ایف آئی آر کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے اپنی درخواست پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے وجے شاہ کی عرضی جمعہ کے روز سماعت کے لیے درج کر دی ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ میرے بیان کو غلط سمجھا گیا، میں نے اس پر معافی مانگ لی ہے۔ میڈیا نے اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

وجے شاہ کے وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے حکم دینے سے پہلے ہماری بات نہیں سنی۔ اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ وزیر ہیں، ایسے حساس وقت میں آئینی عہدے پر فائز شخص کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے۔

بتادیں کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی پر دیے گئے متنازعہ بیان پر وجے شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد وزیر شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ انہوں نے اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور جلد سماعت کی درخواست کی ہے۔

پیر کے روز اندور ضلع کے ایک دیہی علاقے میں ایک عوامی تقریب کے دوران وزیر وجے شاہ نے قریشی کا نام لیے بغیر ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ شاہ نے بظاہر کرنل قریشی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا، ’’جن لوگوں نے ہماری بیٹیوں کو بیوہ بنایا، ہم نے انہیں سبق سکھانے کے لیے ان کی اپنی بہن کو بھیجا۔‘‘

بیان سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لیا اور کہا کہ اس معاملے میں ہر حال میں ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔

حالانکہ، تنازعہ بڑھنے کے بعد مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر کنور وجے شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ایک منٹ 13 سیکنڈ کا ویڈیو جاری کیا اور کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف اپنے متنازعہ ریمارکس پر معافی مانگی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read