آئی پی ایل 2025 کے بقیہ میچوں سے متعلق بی سی سی آئی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
IPL 2025 Resume Date: آئی پی ایل 2025 کے دوبارہ شروع ہونے پر کل یعنی 11 مئی کو فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ یہ اپڈیٹ ہندوستان-پاکستان کے درمیان سیزفائرپررضامندی کے بعد آیا ہے۔ ہفتہ (10 مئی) کی شام 5 بجے سے ہندوستان اورپاکستان دونوں کی طرف سے فائرنگ روک دی گئی ہے۔ اس کے فوراً بعد ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے آئی پی ایل 2025 ٹورنا منٹ کو دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ابھی ٹورنا منٹ میں پلے آف مرحلے سے پہلے 13 مقابلے (پنجاب-دہلی میچ سمیت کھیلے جانے باقی ہیں۔
آئی پی ایل 2025 میں 8 مئی کوپنجاب کنگس بنام دہلی کیپٹلس میچ کھیلا جا رہا تھا۔ مقابلے میں 10.1 اوورکا ہی کھیل ہوپایا تھا، تبھی تکنیکی خرابی کا حوالہ دے کر میچ کو روک دیا گیا اور کچھ دیربعد میدان کو خالی بھی کروا دیا گیا تھا۔ بعد میں آئی پی ایل چیئرمین ارون سنگھ دھومل نے انکشاف کیا کہ میدان میں کسی بھگدڑکے حادثہ سے بچنے کے لئے تکنیکی خرابی کا سہارا لیا گیا تھا۔
ان تین مقامات پرکرائے جاسکتے ہیں آئی پی ایل
اسی درمیان ای ایس پی این کرک انفوکے مطابق، آئی پی ایل 2025کے مقابلوں کے لئے تین میدانوں کومنتخب کیا جاسکتا ہے۔ یہ تین میدان بنگلوروکا ایم چنا سوامی اسٹیڈیم، چنئی کا چیپاک اسٹیڈیم اورحیدرآباد کا راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم ہوسکتے ہیں، یہ بھی اپڈیٹ ہے کہ آئی پی ایل 2025 کودوبارہ شروع کرنے کی تاریخ طے کرنے کے لئے بی سی سی آئی افسرجلد میٹنگ کرسکتے ہیں۔
ایک ہفتے کے لئے کیا گیا تھا معطل
آپ کو بتا دیں کہ 9 مئی کو بی سی سی آئی نے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ آئی پی ایل 2025 کوایک ہفتے کے لئے معطل کیا گیا ہے۔ ٹورنا منٹ دوبارہ شروع ہونے کے بعد پہلا دہلی کیپٹلس اورپنجاب کنگس کے درمیان کھیلا جاسکتا ہے۔ جو8 مئی کوسیکورٹی وجوہات سے مکمل نہیں ہوپایا تھا۔ ہندوستان-پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد آئی پی ایل نے یہ فیصلہ کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
