Bharat Express DD Free Dish

Bihar Politics: ’’بہار اسمبلی انتخابات میں پاپا ہی وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے‘‘، نتیش کمار کے بیٹے نے دیا بیان

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کے سیاست میں آنے کو لے کر گزشتہ کئی مہینوں سے گرما گرم بحث جاری ہے۔ نشانت کمار نے ابھی تک اس پر اپنے کارڈ نہیں کھولے ہیں۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کے سیاست میں آنے کو لے کر گزشتہ کئی مہینوں سے گرما گرم بحث جاری ہے۔ نشانت کمار نے ابھی تک اس پر اپنے کارڈ نہیں کھولے ہیں، تاہم انھوں نے اپنے والد کے بارے میں یہ ضرور کہا کہ وہ اگلے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کے وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔ منگل کو پٹنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نشانت کمار نے کہا کہ نتیش کمار بہار میں وزیراعلیٰ کا چہرہ ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری نے بھی اسے قبول کر لیا ہے۔

انھوں نے بہار کے لوگوں سے نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے حکومت بنانے کی اپیل کی۔ نشانت کمار نے کہا ’’مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی بہار آئے اور کہا کہ ہم نتیش کمار کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری نے بھی کہا کہ وہ 15 سال سے ہمارے ساتھ ہیں اور ہم ان کے چہرے پر الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔‘‘

نتیش کمار پوری طرح صحت مند ہیں: نشانت کمار

نشانت کمار نے اپنے سیاست میں آنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کو ہنستے ہوئے ٹال دیا۔ وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صحت کے بارے میں انھوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور 100 فیصد ٹھیک ہیں۔ بہار کی عوام دیکھ رہی ہے، عوام ہی مالک ہے، وہی فیصلہ کرے گی۔ انھوں نے بہار کے لوگوں سے گزارش کی کہ اس بار نتیش کمار کو 2010 میں دی گئی اکثریت سے بھی زیادہ اکثریت دیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نشانت کمار کے سیاست میں داخلے کی پچھلے کئی مہینوں سے چرچا ہے۔ اس سلسلے میں جے ڈی یو کارکنوں نے کئی موقعوں پر پارٹی دفتر کے سامنے پوسٹر اور بینر لگائے ہیں۔ جے ڈی یو کے کئی کارکنوں نے یہاں تک دعویٰ کیا ہے کہ نشانت ہولی کے بعد سیاست میں اتریں گے۔ تاہم اب تک دونوں باپ بیٹے نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read