Bharat Express DD Free Dish

Gautam Adani reaction on India’s Champions Trophy 2025 Final Victory: گوتم اڈانی نے ٹیم انڈیا کی چمپئنز ٹرافی 2025 کی جیت پر کیا خوشی کا اظہار

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو ہراکر شاندار جیت درج کی۔ گوتم اڈانی نے ٹیم انڈیا کی تاریخی جیت کا جشن مناتے ہوئے کہا- “India Zeals The Deal!”

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی۔ (فائل فوٹو)

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستان کی شاندار جیت پر خوشی ظاہرکی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہندوستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، ”ڈومینٹ. ریلنٹلیس۔ بریلینٹ۔ ٹریفنٹ۔ انڈیا زیلز ڈیل!“ اڈانی گروپ کے آفیشیل اکاؤنٹ سے بھی ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی گئی۔ پوسٹ میں لکھا گیا، ”مبارک ہو، ایک بارپھرچممپئن بننے کے لئے۔“

دلچسپ مقابلے میں ہندوستان کی جیت

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنزٹرافی پرقبضہ کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے سست اوراسپن کے لئے مددگار پچ پربھارت کو 252 رنوں کا ہدف دیا۔ کپتان روہت شرما نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا جبکہ شبھمن گل نے محتاط اندازمیں ان کا ساتھ دیا۔ تاہم نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے درمیانی اووروں میں تیزی سے وکٹیں حاصل کیں، جس سے ہندوستان پردباؤ بڑھ گیا۔ لیکن شرے یس ایئر، کے ایل راہل اور ہاردک پانڈیا کی بہترین بلے بازی نے ٹیم کو جیت تک پہنچا دیا۔

روہت شرما جیت کے ہیرو بنے

روہت شرما نے 83 گیندوں پر76 رن بنا کرٹیم کی مضبوط بنیاد رکھی۔ ان کی اننگ کی بنیاد پربھارت نے تیسری بارچیمپئنز ٹرافی جیتی۔ یہ جیت اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ گزشتہ سال ہندوستان کو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم انڈیا پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔ انہوں نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی، پھر پاکستان کو شکست دی۔ وہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر لیگ مرحلے میں سرفہرست رہے اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read