
مہندر سنگھ دھونی چنئی سپرکنگس کے لئے 2025 میں بھی کھیلیں گے۔ (فائل فوٹو)
انٹرنیشنل کرکٹ سے 2019 میں ریٹائرمنٹ لینے والے مہندرسنگھ دھونی ابھی آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگس کے لئے کھیلتے ہیں۔ اپنی کپتانی میں ٹیم کو5 بار چمپئن بنانے والے مہندرسنگھ دھونی اب ریتوراج گائیکواڑکی کپتانی میں کھیلتے ہیں۔ گزشتہ 3-2 سیزن میں ہربارافواہیں پھیلی ہیں کہ دھونی ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں، لیکن سیزن ختم ہونے پرہرباردھونی ان خبروں کوخارج ہی کیا ہے۔ دھونی کی فٹنس ویسے ابھی بھی اچھی ہے، لیکن ان کے گھٹنے میں پریشانی رہی ہے، جس کا 2023 میں آپریشن بھی ہوا تھا۔ یہی وجہ انہیں آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لینے پرمجبور کرسکتا ہے۔ اس درمیان ان کے ساتھ کھیل چکے رابن اتھپا نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگروہ اگلے 4 سال اورآئی پی ایل کھیلیں توبھی مجھے کوئی حٰیرانی نہیں ہوگی۔
ایم ایس دھونی کی گھٹنے میں تکلیف ہے اورآئی پی ایل 2023 کے بعد توانہیں گھٹنے کی سرجری بھی کرانی پڑی تھی۔ آئی پی ایل کے گزشتہ دو سیزن میں انہوں نے کل 130 گیندیں کھیلی ہیں اوراس میں وہ اچھے نظرآئے تھے۔ اس باربھی دھونی کے ریٹائرمنٹ سے لے کرقیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں۔ کیا دھونی آئی پی ایل 2025 کے بعد بھی کھیلنا جاری رکھیں گے؟ چنئی سپرکنگس اور ٹیم انڈیا میں ان کے ساتھ کھیل چکے رابن اتھپا کا ماننا ہے کہ کوئی بھی دھونی کے دماغ کو نہیں پڑھ سکتا۔
ایم ایس دھونی اگلے 4 سال تک کھیلیں توبھی حیران نہیں ہوگی: رابن اتھپا
رابن اتھپا نے جیوہاٹ اسٹارپرکہا، “اگرآپ کے پاس وہ ہنرہے اوراگرآپ کے پاس آگے بڑھنے کا جنون ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ کوئی کسی چیزآپ کو روک سکتی ہے۔ اگروہ (ایم ایس دھونی) آئی پی ایل 2025 سیزن کے آخرمیں ریٹائرمنٹ لے لیتے ہیں تو مجھے حیرانی نہیں ہوگا۔ تاہم مہندرسنگھ دھونی اگلے 4 آئی پی ایل سیزن اورکھیلتے ہیں تو بھی مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوگی۔”
ایم ایس دھونی آئی پی ایل کیریئر
پہلے سیزن سے چنئی سپرکنگس کے لئے کھیل رہے مہندرسنگھ دھونی 2 سال پونے سپرجائنٹس کے لئے کھیلےتھے۔ اس دوران چنئی سپرکنگس پر پابندی لگی ہوئی تھی۔ پھردھونی چنئی سپرکنگس میں لوٹ آئے تھے۔ دھونی نے اپنی کپتانی میں چنئی سپرکنگس کو 5 خطاب جتائے ہیں۔ دھونی کے آئی پی ایل کیریئرکی بات کریں تو انہوں نے 264 میچوں میں 5243 رن بنائے ہیں۔ آئی پی ایل میں انہوں نے 24 نصف سنچری اننگیں کھیلی ہیں، ان کا آئی پی ایل میں سب سے زیادہ اسکور84 رن کا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔