Bharat Express-->
Bharat Express

Womens Premier League 2025: چیمپئن ممبئی انڈینز کی کپتان ہرمن کے چھلکےخوشی کے آنسو ، نیتا امبانی نے بیٹیوں کو گلے لگایا

اس طرح ممبئی انڈینز نے ڈبلیو پی ایل میں دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا، جب کہ دہلی کیپٹلس جو مسلسل تیسرے سیزن سے ڈبلیو پی ایل کا فائنل کھیل رہی تھی، اس  کا ٹائٹل جیتنے کا خواب ایک بار پھر چکنا چور ہوگیا۔

 ہرمن پریت کور کی کپتانی میں ممبئی انڈینز کی ٹیم نے دوسری بار ڈبلیو پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ڈبلیو پی ایل 2025 کے فائنل میچ میں ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

اس طرح ممبئی انڈینز نے ڈبلیو پی ایل میں دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا، جب کہ دہلی کیپٹلس جو مسلسل تیسرے سیزن سے ڈبلیو پی ایل کا فائنل کھیل رہی تھی، اس  کا ٹائٹل جیتنے کا خواب ایک بار پھر چکنا چور ہوگیا۔

نیتا امبانی نے  بیٹیوں کو گلے لگایا

اس جیت کے بعد ممبئی انڈینز کی مالک نیتا امبانی نے کپتان ہرمن پریت کور اور نیٹ سیور برنٹ کی تعریف کی۔

نیتا امبانی نے کہا کہ ٹائٹل میچ میں ہرمن پریت کور اور نیٹ سیور برنٹ نے جس طرح کا کھیل دکھایا وہ قابل ستائش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے میچ سے پہلے منصوبہ بنایا تھا کہ آخر تک  مقابلہ کرنا  ہے اور کھلاڑیوں نے بالکل ایسا ہی کیا۔ سب آخر تک ڈٹے رہے اور نتیجہ ہمارے حق میں آیا۔

دوسری بار ڈبلیو پی ایل  ٹائٹل جیتنے والی ممبئی انڈینز ٹیم پر پیسوں کی بارش ہوئی۔ فائنل میں دہلی کیپٹلز کو شکست دے کر ممبئی انڈینز نے کروڑوں روپے کی انعامی رقم جیتی۔ چیمپئن ممبئی انڈینز کو 6 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی جب کہ شکست کے باوجود دہلی کیپٹلز کی ٹیم کو 3 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی۔

ہرمن پریت نے شاندار اننگز کھیلی

ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ہرمن پریت کور کی 66 رنز کی اننگز کی بدولت 7 وکٹوں پر 149 رنز بنائے۔ بعد میں ممبئی انڈینز کے نیٹ سیور برنٹ نے خطرناک بولنگ کی اور تین وکٹ لے کر دہلی کیپٹلز کو 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 141 رنز تک محدود کردیا۔

150  رن کا تعاقب کرتے ہوئے، دہلی کیپٹلز نے پہلے تین اوورز میں دونوں اوپنرز میگ لیننگ اور شیفالی ورما کا وکٹ گنوا دیا۔ جس کے بعد ٹیم  کھیل میں واپسی نہ کر سکی۔

فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے آئی ممبئی کی شروعات خراب رہی اور ٹیم نے 14 رنز کے اندر 2 وکٹ گنوا دیے۔ اس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور نے نیٹ سکیور برنٹ کے ساتھ مل کر اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور تیسری وکٹ کے لیے 89 رنز کی شراکت داری کی۔ برنٹ نے 28 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ اس دوران کپتان ہرمن پریت کور نے 44 گیندوں پر 66 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ اس دوران ممبئی کے کپتان نے 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

بھارت ایکسپریس

چیمپئن ممبئی انڈینز کی کپتان ہرمن کے آنسو چھلکے



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read