Bharat Express DD Free Dish

Mumbai Indians Team

آئی پی ایل 2026 میں ہاردک پانڈیا کی ٹریڈ سے متعلق چنئی سپر کنگز (CSK) اور ممبئی انڈینز (MI) کے درمیان افواہیں گردش کر رہی تھیں، لیکن دونوں فرنچائزز نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سی ایس کے نے واضح کیا کہ ہاردک پانڈیا کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جبکہ ممبئی انڈینز نے بھی کہا کہ اس وقت کسی بھی فرنچائز کے ساتھ ٹریڈ پر کوئی مذاکرات نہیں چل رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کا کہنا ہے کہ سیزن کے جائزے کے بعد ہی مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

ممبئی انڈینس آئی پی ایل 2026 سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔ وہ آئی پی ایل 2026 میں 12 میچ کھیل کرصرف 4 جیت درج کرپائی ہے۔ ممبئی پوائنٹ ٹیبل میں نویں مقام پر ہے۔ اس کے لیگ اسٹیج میں صرف 2 میچ بچے ہیں، جو اسے کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلس کے ساتھ کھیلنے ہیں۔ کولکاتا اور راجستھان دونوں پلے آف کی دوڑ میں بنی ہوئی ہیں اور ممبئی ان کا کھیل بگاڑسکتی ہے۔

آئی پی ایل 2026 کے درمیان سابق ہندوستانی کرکٹررابن سنگھ ممبئی انڈینس فرنچائزی سے الگ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرپوسٹ کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔

ممبئی انڈینس نے اسٹارتیزگیند بازجسپریت بمراہ کوبڑی ذمہ داری دی ہے۔ وہ پنجاب کنگس کے خلاف ٹیم کی کمان سنبھالنے والے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے، جب جسپریت بمراہ آئی پی ایل میں کپتانی کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ہاردک پانڈیا انسٹاگرام پر محدود لوگوں اور اداروں کو ہی فالو کرتے ہیں، اسی لیے ان کی فالوونگ لسٹ میں معمولی تبدیلی بھی مداحوں کی نظر میں آ گئی۔ آر سی بی کے خلاف شکست کے کچھ دیر بعد مداحوں نے نوٹ کیا کہ ان کی فالوونگ لسٹ 151 سے کم ہو کر 150 رہ گئی ہے اور اس میں ممبئی انڈینس کا نام موجود نہیں تھا۔

پنجاب کنگز نے 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔ اوپنر پربھسمرن سنگھ نے شاندار فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان شریاس ایئر نے بھی 35 گیندوں پر 66 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایئر کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

بھارتی آل راؤنڈر شاردل ٹھاکر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 سیزن سے قبل ممبئی انڈینس (ایم آئی) کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا ہے۔ ممبئی انڈینس نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شاردل کے ٹیم میں شامل ہونے کی باضابطہ تصدیق کی۔

آئی پی ایل 2025 کے 56 ویںگجرات ٹائٹنس نے ایک دلچسپ جیت حاصل کی۔ اسی کے ساتھ اس نے پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام بھی حاصل کرلیا۔ وہ اب پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے کے کافی قریب بھی پہنچ گئی ہے۔

اگرچہ آر آر نے پہلے گیند بازی کرتے ہوئے 217 رنز دیے، لیکن ان کے پاس جیتنے کا یقینی موقع تھا۔ یشسوی جیسوال اور 14 سالہ ویبھو سوریاونشی نے گزشتہ چند میچوں میں اچھی اوپننگ شراکت داری (166، 52 اور 85 رنز) کی ہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران، کوہلی اور روہت نے ہندوستان کے لیے کئی میچ جیتے ہیں اور 2013 اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم میں ایک ساتھ تھے، اس کے علاوہ 2024 کا مردوں کا T20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ایک ہی وقت میں اپنے T20 کیریئر کا خاتمہ کیا۔