Urdu Conclave 2026

Abu Asim Azmi remarks on Aurangzeb: ابوعاصم اعظمی کے بیان پر سنجے راؤت کا بڑا دعویٰ، کہا- یہ بیان بی جے پی نے دلوایا…

شیوسینا (یوبی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کے دھیان ہٹانے کے الزام پروزیرگلاب راؤپاٹل نے کہا کہ انہوں نے توہندتوا کوہٹا دیا۔ پاٹل نے شیوسینا کو کانگریس کی بی ٹیم قراردیا ہے۔

شیوسینا (یوبی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے ابو عاصم اعظمی پر بڑا حملہ بولا ہے۔

Sanjay Raut On Abu Asim Azmi: مغل حکمراں اورنگ زیب سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان سے مہاراشٹرسماجوادی پارٹی کے صدر ابوعاصم اعظمی تنازعہ میں گھرگئے۔ معافی مانگنے کے باوجود ابوعاصم اعظمی کے بیان پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اس درمیان شیوسینا (یوبی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اور سینئرلیڈرسنجے راؤت نے ان کے بیان سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

سنجے راؤت نے کہا کہ ابوعاصم اعظمی کا بیان دلوایا گیا ہے کیونکہ دھننجے منڈے پر بحث نہ ہو۔ بی جے پی نے ابوعاصم اعظمی سے بیان دلوایا ہے۔ وہیں سنجے راؤت کے دھیان ہٹانے کے الزامات پروزیرگلاب راؤ پاٹل نے کہا کہ انہوں نے تو ہندتوا کو ہٹا دیا۔ پاٹل نے شیوسینا کو کانگیس کی بی ٹیم قرار دیا ہے۔

ابوعاصم اعظمی نے مانگی معافی

وہیں، منگل کے روز(4 مارچ) کوسماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی  نے اورنگ زیب والے بیان پروضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے الفاظ کوتوڑمروڑکرپیش کیا گیا ہے۔ پھر بھی میری اس بات سے اگرکسی کو تکلیف ہوئی ہے تو میں اپنے الفاظ اوراپنا بیان واپس لے لیتا ہوں۔

ایکناتھ شندے نے کی تنقید

دوسری جانب، سماجوادی پارٹی کے لیڈرکی طرف سے اپنے بیان کے لئے معافی مانگنے کے بعد مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا “ابوعاصم اعظمی نے اورنگ زیب کواچھا حکمراں (ایڈمنسٹریٹر) بتایا اوراس کی تعریف کی ہے۔ یہ بیان مہاراشٹرکی عوام کوقبول نہیں ہے۔ اورنگ زیب نے اس سرزمین پرہمارے ہیروچھترپتی شیواجی مہاراج پرتشدد کیا۔ اس نے ہماری مندروں کو توڑا اورہماری بہنوں کی عزت کونقصان پہنچایا اورہماری تاریخ کومسترد کیا۔ ابواعظمی کا یہ بیان مہاراشٹرکی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔”

 ایکناتھ شندے نے مزید کہا کہ ابوعاصم اعظمی کا یہ بیان مہاراشٹرکے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچاتا ہے اوراس کے لئے انہیں سخت سزا دی جائے گی۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اورانہیں معطل کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔