Bharat Express-->
Bharat Express

Shahzadi Khan hanged in Dubai: بیٹی کی خیریت جاننے کے لیے باپ پہنچا ہائی کورٹ، حکومت نے کہا- شہزادی خان کو گزشتہ مہینے ہی دبئی میں دی جا چکی ہے پھانسی

فروری 2023 میں شہزادی خان کا ایک ویڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آیا جس میں وہ بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کرتی نظر آئی۔ حالانکہ، شہزادی کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ اعترافی بیان تشدد اور دباؤ میں لیا گیا۔ 10 فروری 2023 کو شہزادی کو پولیس کے حوالے کیا گیا اور 31 جولائی 2023 کو اسے سزائے موت سنائی گئی۔

شہزادی خان کو گزشتہ مہینے دبئی میں دی جا چکی ہے پھانسی

وزارت خارجہ نے دہلی ہائی کورٹ کو جانکاری دی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موت کی سزا پانے والی ہندوستانی خاتون شہزادی خان کو پھانسی دے دی گئی ہے اور اس کی آخری رسومات 5 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔

یوپی کے باندہ ضلع کے رہنے والے شہزادی خان کے والد نے ہفتہ (1 مارچ 2025) کو دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے وزارت خارجہ اور متعلقہ حکام کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا تھا تا کہ ان کی بیٹی کی موجودہ قانونی حیثیت اور خیریت کے بارے میں درست معلومات حاصل کیا جا سکے۔

33 سالہ شہزادی خان کو ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں سزائے موت کا سامنا کر رہی تھی تھی۔ شہزادی خان اس وقت ابوظہبی کی الوثبہ جیل میں قید تھی اور اسے اس کی زیر کفالت ایک بچے کی موت کے کیس میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ وزارت خارجہ کے جواب کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ شہزادی خان کو گزشتہ ماہ 15 فروری کو پھانسی دی گئی تھی۔

شہزادی خان کو ایک بچے کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ وہ دسمبر 2021 میں ویزے پر ابوظہبی گئی تھی اور اگست 2022 میں ایک فیملی کے لیے چائلڈ کیئر ورکر کے طور پر تعینات ہوئی۔ بچے کو 7 دسمبر 2022 کو ویکسین لگائی گئی تھی لیکن اسی دن بچے کی موت ہو گئی۔ پوسٹ مارٹم کرانے کی سفارش کے باوجود والدین نے اسے مسترد کر دیا اور تفتیش کو روکنے کے لیے رضامندی کے فارم پر دستخط کر دیے۔

فروری 2023 میں شہزادی خان کا ایک ویڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آیا جس میں وہ بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کرتی نظر آئی۔ حالانکہ، شہزادی کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ اعترافی بیان تشدد اور دباؤ میں لیا گیا۔ 10 فروری 2023 کو شہزادی کو پولیس کے حوالے کیا گیا اور 31 جولائی 2023 کو اسے سزائے موت سنائی گئی۔ شہزادی کی سزائے موت کے خلاف ستمبر 2023 میں اپیل دائر کی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا اور 28 فروری 2024 کو سزا برقرار رکھی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read