پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے ہی دن صدر جمہوریہ کے خطاب کو لے کر حکمراں پارٹی اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئی ہیں۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے صدر ہند کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ‘بےچاری خاتون’ کہا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ صدرجمہوریہ آخر میں بہت تھک گئی تھی۔ اب وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کو لے کر اپوزیشن پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے صدر جمہوریہ کی توہین کی ہے۔
While reacting to the media on the President’s Address to the Parliament, some prominent leaders of the Congress party have made comments that clearly hurt the dignity of the high office, and therefore are unacceptable. These leaders have said that the President was getting very… pic.twitter.com/4vWY1xW1wp
— ANI (@ANI) January 31, 2025
وہیں راشٹرپتی بھون سے بھی اس پر بیان جاری کیا گیا ہے اور اس کو افسوسناک بیان قرار دیا ہے۔ راشٹر پتی بھون کے بیان کے مطابق صدر جمہوریہ کبھی نہیں تھکتی۔ راشٹرپتی بھون نے کہاکہ صدر جمہوریہ کے پارلیمنٹ سے خطاب پر میڈیا سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کانگریس پارٹی کے کچھ سرکردہ رہنماؤں نے ایسے تبصرے کیے جو واضح طور پر اعلیٰ عہدے کے وقار کو مجروح کرتے ہیں اور اس لیے یہ ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (خطاب کے اختتام پر) صدر بہت تھکی ہوئی تھیں اور وہ مشکل سے بول پارہی تھیں۔
So-called self-obsessed, highly egotistic #RaGa family thinks they can say anything to anyone…. #SoniaGandhi #Congess pic.twitter.com/WERLZBEl1p
— PRIYANKA 🇮🇳 (@PriyankaJRathod) January 31, 2025
راشٹرپتی بھون نے اس بیان کو “سچائی سے بہت دور” قرار دیتے ہوئے کہا، “کسی بھی موقع پر صدر تھکے ہوئے نظر نہیں آئیں۔ درحقیقت، وہ مانتی ہیں کہ پسماندہ طبقات، خواتین اور کسانوں کے لیے بولنا، جیسا کہ انھوں نے اپنے خطاب میں کیا،وہ کبھی بھی بورنگ نہیں ہو سکتا۔ صدر کے دفتر کا ماننا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ان رہنماؤں نے ہندی جیسی ہندوستانی زبانوں کے محاورات اور گفتگو سے خود کو واقف نہ کیا ہو اور اس طرح کا غلط تاثر پیدا کرلیاہو، ایسے تبصرے بدقسمتی اور مکمل طور پر قابل گریز ہیں۔
🎥 | My mother is a 78-year-old lady: Congress MP #PriyankaGandhiVadra on Sonia Gandhi’s remarks on President Murmu and her speech.#SoniaGandhi #politics #TheStatesman pic.twitter.com/i8NtwQyPVs
— The Statesman (@TheStatesmanLtd) January 31, 2025
وہیں پی ایم مودی نے کہا کہ ملک نے ایک بار پھر کانگریس کے شاہی خاندان کو دیکھا ہے۔ آج صدر دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ وہ اڑیسہ کے ایک غریب گھرانے سے آکر یہاں پہنچی ہیں۔ ان کی مادری زبان ہندی نہیں ہے، ان کی پرورش اڑیہ میں ہوئی ہے، انہوں نے آج پارلیمنٹ سے خوب خطاب کیا، لیکن کانگریس کے شاہی خاندان نے ان کی توہین شروع کر دی ہے۔ شاہی خاندان کے ایک فرد نے کہا کہ صدر نے بورنگ تقریر کی۔ ایک رکن تو اس سے بھی آگے نکل گیا۔ صدر کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے انہیں (پوور لیڈی)غریب خاتون قرار دیا۔ انہیں فقیر کہا،انہیں چیز کہا اور انہیں تھکا ہوا کہا۔
शाही परिवार के एक सदस्य ने कहा कि आदिवासी बेटी ने बोरिंग भाषण दिया।
दूसरी सदस्य तो इससे भी एक कदम आगे बढ़ गई।
उन्होंने राष्ट्रपति जी को poor thing कहा, गरीब कहा, चीज कहा, थकी हुई कहा। ये देश के आदिवासी भाई-बहनों का अपमान है।
– पीएम @narendramodi
— BJP (@BJP4India) January 31, 2025
پی ایم مودی نے کہا کہ انہیں (کانگریس) قبائلی بیٹی کی بات سننا بورنگ لگتا ہے۔ یہ ملک کے 10 کروڑ قبائلی بھائیوں اور بہنوں کی توہین ہے۔ یہ ملک کے ہر قبائلی بھائی بہن کی توہین ہے، انہوں نے کہا کہ کانگریس ہر قدم پر غریبوں، دلت قبائلیوں کی تذلیل کرتی ہے۔ وہ لوگوں کو گالی دینا، بیرون ملک ہندوستان کو بدنام کرنا اور شہری نکسلیوں کے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔