Israel-Hamas Ceasefire: اسرائیل-حماس کے درمیان ہوئی جنگ بندی کے تحت اسرائیل نے پیر کے روز 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا، جس کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد حماس نے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو سونپ دیا۔ اس طرح سے غزہ میں 15 ماہ سے زیادہ وقت سے چل رہی جنگ بندی، جس میں 47,000 سے زیادہ لوگ مارے جاچکے ہیں، کو ختم کرنے کے مقصد سے جنگ بندی معاہدہ کے تحت یہ پہلا کامیاب تبادلہ مکمل ہو گیا ہے۔ حماس نے اتوارکے روز تین یرغمالیوں کو رہا کردیا، جس میں سبھی خواتین تھیں۔
سیزفائر کے تحت ہوا تبادلہ
حماس کے حملے کے دوران پکڑے گئے کل 33 یرغمالیوں کو شروعاتی 42 روزہ جنگ بندی کے دوران غزہ سے واپس لایا جائے گا۔ سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو بھی اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج کے ذریعہ شیئر کئے گئے ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ تین یرغمالیوں، ایملی ڈاماری، رومی گوگین اور ڈورون اسٹین بریچرکوان کی فیملی سے پھر سے ملا دیا گیا ہے۔ آئی ڈی ایف ترجمان ڈینیل ہگاری نے ان کی واپسی کے لئے شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی اس بات پرزوردیا کہ اسرائیلی فوج معاہدے کے کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف قانون بنانے کوتیارہے۔
Romi, Emily, and Doron are now in the hands of the IDF. Welcome home. We can’t wait to see you soon! 💛🇮🇱 pic.twitter.com/DpIOwvokUg
— Government Press Office 🇮🇱 (@GPOIsrael) January 19, 2025
ہم تاریکی سے ابھرے ہیں: بنجامن نیتن یاہو
اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے کہا کہ وہ تاریکی سے ابھرے ہیں۔ انہوں نے تینوں خواتین کے بارے میں کہا کہ ”رومی، ڈورون اور ایملی، پورا ملک آپ کو گلے لگاتا ہے۔ آپ کی گھرواپسی پر مبارکباد۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم سبھی کوگھرواپس لائیں گے۔“ اسرائیل نے اتوارکوغزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی شروع کی، جو کہ شروع میں طے وقت سے تقریباً تین گھنٹے بعد ہوا۔ جنگ بندی میں تاخیرتب ہوئی، جب اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے متعینہ وقت سے ایک گھنٹے پہلے حماس سے کہا کہ وہ ان تین یرغمالیوں کے نام بتائیں، جنہیں وہ معاہدہ کے حصے کے طور پراتوارکورہا کرنے والا تھا۔
The following is a list of hostages to be released in the first stage of the deal.
We can’t wait for you to come home! 🎗️ pic.twitter.com/UO3hlyhSS1
— Government Press Office 🇮🇱 (@GPOIsrael) January 19, 2025
حماس کے 7 اکتوبرکے حملے میں 1,210 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں بیشترعام شہری بتائے جاتے ہیں۔ یرغمالی بنائے گئے 251 لوگوں سے 94 ابھی بھی غزہ میں ہیں، جن میں سے 34 کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ مرچکے ہیں۔ جنگ سے متعلق گزشتہ جنگ بندی نومبر2023 میں ایک ہفتے کے لئے ہوئی تھی، تب حماس نے فلسطینی قیدیوں کے بدلے یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔ 7 اکتوبر 2023 کوشروع ہوئے اس فوجی جدوجہد میں اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 47,000 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے ہیں اور ایک لاکھ 10 ہزارسے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد سے غزہ کی تقریباً پوری 23 لاکھ آبادی بے گھرہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔