Bharat Express

Gaza ceasefire deal at closest point: فلسطین میں جنگ بندی معاہدےکا خاکہ آیا سامنے، تین مرحلے میں ہوگی جنگ بندی،2-3دنوں میں ہوسکتا ہے اعلان

قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن غزہ کی جنگ کے بعد غزہ کی دوبارہ تعمیر اور اسے حماس ا ور اسرائیل کے ذریعے دوبارہ منظم کرنے کا منصوبہ پیش کر رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات سامنے لائے گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ قریب ہے اور اس معاہدے پر 3 مراحل میں عمل درآمد ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ڈیل کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنےکی تجویز ہے جس کے بدلے اسرائیل ہر فوجی خاتون یرغمالی کے بدلے 50 اور باقی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی رہا کرےگا۔اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیلی فوج ڈیل کے پہلے مرحلے میں مصر اور غزہ بارڈر پر قائم گزرگاہ فلاڈیلفی کوریڈور کو بھی خالی کردے گی۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی ڈیل کے دوسرے مرحلے کا آغاز سیز فائر شروع ہونے کے 16 دن بعد ہوگا جس میں باقی قیدیوں اور فوجیوں کی رہائی سے متعلق بات ہوگی۔اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ تیسرے مرحلے میں طویل مدتی اقدامات پر بات ہوگی جس میں غزہ کی دوبارہ آباد کاری اور نئی حکومت کے قیام سے متعلق بات چیت کی جائیگی۔وہیں دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد انصاری نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی راہ میں حائل بڑے معاملات حل کر لیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر جو بائیڈن کے بیانات مذاکرات آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے، امید ہے کہ مذاکرات کا یہ دور ایک واضح اور جامع معاہدے پر ختم ہوگا۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن غزہ کی جنگ کے بعد غزہ کی دوبارہ تعمیر اور اسے حماس ا ور اسرائیل کے ذریعے دوبارہ منظم کرنے کا منصوبہ پیش کر رہے ہیں۔ تین امریکی ذرائع نے یہ بات  بتائی۔یہ منصوبہ مستقبل کے کردار میں فلسطینی اتھارٹی کو شامل کرنے پر مبنی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ حقیقت بننے والا ہے۔ بائیڈن نے پیر کو کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ حقیقت بننے والا ہے۔ ثالث معاہدے تک پہنچنے اور غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

ادھرامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ معاہدہ ہفتے کے آخر تک مکمل ہو سکتا ہے۔ دوحہ میں ٹرمپ اور بائیڈن کے ایلچیوں اور موساد اور شن بیٹ کے سربراہوں کی موجودگی میں اجلاس ہو رہے ہیں تاکہ معاہدے کی باقی تفصیلات کو مکمل کیا جا سکے اور معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read