وزیر اعظم مودی لوہڑی کی تقریبات میں شرکت کے لیے دہلی کے نارائنا گاؤں پہنچے۔یہاں وزیر اعظم نے لوہڑی کی آگ روشن کی اور مقامی لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ پی ایم نے آگ جلاتے ہوئے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں۔
Highlights from a special Lohri in Naraina… pic.twitter.com/MQloHvfQuM
— Narendra Modi (@narendramodi) January 13, 2025
پی ایم مودی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ لوہری تمام لوگوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر شمالی ہندوستان کے لوگوں کے لیے۔ یہ تجدید اور امید کی علامت ہے۔ اس کا تعلق زراعت اور ہمارے محنتی کسانوں سے بھی ہے۔سب کو لوہڑی مبارک۔پی ایم مودی نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ آج شام مجھے دہلی کے نارائنا میں ایک لوہڑی تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین نے تقریبات میں شرکت کی۔
Some more glimpses from the Lohri programme in Delhi. pic.twitter.com/bMbGuLwR3i
— Narendra Modi (@narendramodi) January 13, 2025
Lohri has a special significance for several people, particularly those from Northern India. It symbolises renewal and hope. It is also linked with agriculture and our hardworking farmers.
This evening, I had the opportunity to mark Lohri at a programme in Naraina in Delhi.… pic.twitter.com/WUv6pnQZNP
— Narendra Modi (@narendramodi) January 13, 2025
آپ کو بتادیں کہ وزیراعظم نے یہاں لوہڑی تقریب کے بعد ایک دوسری تقریب میں بھی شرکت کی۔وزیر اعظم نے مرکزی وزیر کے گھر پر پونگل کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔نارائنا جانے سے پہلے وزیر اعظم مودی پونگل کی تقریبات میں شرکت کے لیے دہلی میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔اس دوران اداکار چرنجیوی، مرکزی وزیر ایل مروگن اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی یہاں تقریب میں شرکت کی۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے بھی اس میں شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس۔