Makar Sankranti 2026: کھچڑی، دہی–چوڑا اور پون سنگھ کا جادو، جب دہلی بی جے پی دفتر بنا ’چھوٹا پوروانچل‘، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور منوج تیواری کا اتحاد کا پیغام
مکر سنکرانتی کے موقع پر دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ دہی–چوڑا پروگرام نے سیاست کی حدود سے نکل کر ثقافتی یکجہتی، تنظیمی مضبوطی اور سماجی ہم آہنگی کا بھرپور پیغام دیا۔ سخت سردی کے باوجود دفتر کا ماحول جوش، خوشی اور روایتی رنگوں سے لبریز نظر آیا، جہاں کھچڑی، تِل کُٹ اور دہی–چوڑا کی خوشبو نے پوروانچل کی یاد تازہ کر دی۔
Adani Electricity: اڈانی الیکٹرسٹی کی شہریوں سے اپیل، بجلی کی لائنوں کے قریب پتنگ نہ اُڑائیں
مکر سنکرانتی کے موقع پر اڈانی الیکٹرسٹی نے بدھ کے روز ممبئی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کے قریب پتنگ نہ اُڑائیں، کیونکہ یہ عمل انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی تہوار کو محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔
Amit Shah Visits Jagannath Temple: وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد آباد کے جگن ناتھ مندر میں کی پوجا، خاندان کے ساتھ اڑائی پتنگ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اترائن (مکر سنکرانتی) کے موقع پر گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع مشہور جگن ناتھ مندر میں پوجا کی۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ روایتی پتنگ بازی میں بھی شریک ہوئے، جس سے تہوار کا رنگ اور بھی گہرا ہو گیا۔
Amritsar fire tragedy lohri celebration two dead: امرتسر میں لوہڑی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، الاؤ کی ایک چنگاری نے اُجاڑ دیا ہنستا کھیلتا خاندان
امرتسر کی گلی چُوڑ سنگھ میں منگل کی رات لوہڑی کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئیں، جب ایک مکان میں آتشزدگی نے 85 سالہ بزرگ اور 30 سالہ معذور نوجوان لڑکی کی جان لے لی۔ الاؤ کی ایک چنگاری اور گھر میں رکھا ہوا آتش گیر سامان اس حادثے کو مزید ہولناک بنا گیا۔
Lohri Festival Celebrated Across India: ملک بھر میں منایا جا رہا ہے لوہڑی کا تہوار، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد
راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے لکھا کہ صوبے کے تمام باشندوں کو خوشیوں اور نئی امنگوں کے تہوار لوہڑی کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ اتحاد، خوشحالی اور جوش و خروش کا پیغام دینے والا لوہڑی کا تہوار منفی خیالات کو جلا کر مثبت سوچ کی طرف بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔
Bihar Assembly Election 2025 : تیجسوی یادو کا بڑا انتخابی وعدہ: ’مائی بہن مان یوجنا‘ کے تحت مکر سنکرانتی پر خواتین کو 30 ہزار روپے دینے کا اعلان
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری روز، تیجسوی یادو نے موجودہ این ڈی اے حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے خواتین کے لیے ایک بڑی اقتصادی اسکیم کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت بنی تو وہ ریاست بھر کی خواتین کو ’مائی بہن مان یوجنا‘ کے تحت مکر سنکرانتی کے موقع پر 30 ہزار روپے دیں گے۔
Delhi Polls: مکر سنکرانتی کے موقع پر رٹھالہ پہنچے راہل گاندھی، پوروآنچل کے لوگوں کے ساتھ کھایا دہی چوڑا
رٹھالہ میں پوروانچل سے ووٹروں کی تعداد تقریباً 22 فیصد ہے، جو کہ 70 میں سے 27 اسمبلی سیٹوں پر بہت اثر انداز ہے۔ اس لیے تمام پارٹیوں کی نظریں پوروانچل ووٹ بینک پر لگی ہوئی ہیں۔
PM Modi participates in Lohri celebrations: لوہڑی منانے کیلئے دہلی کے نارائنا گاوں پہنچے پی ایم مودی، پونگل کی تقریب کا بھی بنے حصہ، عوام کو دی مبارکباد
وزیراعظم نے یہاں لوہڑی تقریب کے بعد ایک دوسری تقریب میں بھی شرکت کی۔وزیر اعظم نے مرکزی وزیر کے گھر پر پونگل کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔نارائنا جانے سے پہلے وزیر اعظم مودی پونگل کی تقریبات میں شرکت کے لیے دہلی میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔
PM will go to Naraina Village: وزیر اعظم نریندر مودی آج کریں گے نارائنا گاؤں کا دورہ، لوگوں کے ساتھ منائیں گے لوہڑی
وزیر اعظم نریندر مودی پیر کی شام تقریباً 7.30 بجے لوہڑی منانے نارائنا گاؤں جائیں گے۔ وزیراعظم لوہڑی کی پوتر آگ روشن کریں گے اور وہاں مقیم لوگوں سے بات چیت بھی کریں گے۔
UP CM Yogi Adityanath visits Gorakhnath temple, greets the people of the state: یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھ ناتھ مندر میں چڑھائی کھچڑی، ریاست کے لوگوں کو دی مبارکباد
ج ملک بھر میں مکر سنکرانتی کا مقدس تہوار منایا جا رہا ہے۔ آج مکر سنکرانتی کے موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے برہما مہرتا میں گورکھ ناتھ مندر میں کھچڑی پیش کی۔ اس کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مکر سنکرانتی کے موقع پر گورکھ ناتھ مندر میں پوجا کی





