عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی طرف سےسینٹرالیکشن کمیشن کو دی گئی شکایت جمعرات (09 جنوری،2025) کو دہلی کے الیکشن کمشنر کو بھیجی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر سےعام آدمی پارٹی کی شکایت کی جانچ کرنے، حقائق کا پتہ لگانے اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق فوری طور پر مناسب کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ کارروائی کی رپورٹ کمیشن کو بھیجی جائے گی۔عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی اسمبلی حلقہ کے ووٹر لسٹ میں تبدیلیوں اور کٹوتیوں کا بھی الزام لگایا تھا۔
ECI asked Chief Electoral Officer of Delhi to inquire about the complaint of AAP, ascertain the facts and take immediate appropriate action in accordance with the Model Code of Conduct. Action Taken Report shall be sent to the Commission.
AAP had complained against BJP… pic.twitter.com/T5kseqQuye
— ANI (@ANI) January 9, 2025
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی الیکشن کمیشن کو بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے وفد کی جانب سے ووٹوں کو حذف کرنے اور نئے ووٹوں کو شامل کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی کے وفد کی طرف سے دی گئی ان شکایات پر الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق مناسب کارروائی کریں اور اس کارروائی کی معلومات مرکزی الیکشن کمیشن کو بھی بھیجیں۔
بھارت ایکسپریس۔