Bharat Express

BJP, Congress accuse each other of resorting to violence: پارلیمنٹ میں آج کام کم،دھکا مکی زیادہ،کھرگے کو لگی چوٹ،پرتاپ سارنگی اسپتال میں داخل،راہل گاندھی کے خلاف شکایت درج

دوسری جانب کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر شکایت درج کرائی ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی شکایت میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کے ساتھ لوک سبھا کے باہر دھکا مکی کی گئی ہے۔ بی جے پی کے ممبران نے انہیں دھکا دیا ہے۔

لوک سبھا میں آج صبح سے ہی ماحول کافی گرم دیکھنے کو ملا۔دونوں فریق یعنی حکمراں جماعت اور اپوزیشن ایوان کے باہر احتجاج کررہےتھے۔ انڈیا الائنس  کے ممبران امت شاہ کے بیان کے خلاف احتجاج کررہے تھے تو این ڈی اے کے ممبران پارلیمنٹ کانگریس کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ دونوں کے احتجاج کی وجہ سے ایک موقع پر ٹکراو کی نوبت آگئی جس دوران پپو یادو نے بچ بچاو کرنے کی کوشش کی۔ اسی بیچ کچھ ایسا ہوا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سارنگی سیڑھی سے نیچے گر گئے اور ان کے سر سے خون نکلنے لگا،وہ فی الحال دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ وہیں فرخ آباد سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مکیش گپتا بھی زخمی ہیں  اور اسپتال میں ہیں۔دونوں سے پی ایم مودی نے فون پر بات کر حالات جاننے کی کوشش کی ہے۔ اس بیچ پورے معاملے میں بی جےپی راہل گاندھی کو کلیدی ملزم بتاتے ہوئے کہہ رہی کہ انہوں نے ہی دھکا دیا تھا جس کی وجہ سے یہ سب ہوا ہے۔

ادھر دوسری جانب کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر شکایت درج کرائی ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی شکایت میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کے ساتھ لوک سبھا کے باہر دھکا مکی کی گئی ہے۔ بی جے پی کے ممبران نے انہیں دھکا دیا ہے،جس کی وجہ سے ان کے پاوں میں چوٹ لگی ہے،وہ اس گہماگہمی کے دوران زمین پر بیٹھ گئے۔وہیں پرینکا گاندھی کے ساتھ بھی دھکا مکی کی گئی ہے ،شکایت ہے کہ انہیں بھی دھکا دیا گیا ہے۔ اس دوران کانگریس رہنما رندیپ سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی کے ممبران لاٹھی لے کر آئے ہوئے تھےاور انہوں نے جان بوجھ کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی تاکہ امت شاہ کے توہین آمیز مسئلے دھیان بھٹکایا جاسکے۔

وہیں بی جے پی نے دہلی سنسد مارگ پر واقع پولیس اسٹیشن میں راہل گاندھی کے خلاف شکایت درج کرادی ہے۔ اس معاملے میں انوراگ ٹھاکر،بانسری سوراج تھانہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے کانگریس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔اب پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔وہیں راہل گاندھی نے اپنے جواب میں کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا،بلکہ انہوں نے مجھے دھکا دیا۔ہمیں پارلیمنٹ میں جانے سے روکا گیا ۔

بھارت ایکسپریس۔