باباصاحب بھیم راو امبیڈکر کی توہین کے معاملے پر سیاست کافی گرم ہے۔ آج اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر زبردست احتجاج کیا گیا ،وہیں دوسری جانب بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی کانگریس پارٹی پر بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے پارلیمنٹ میں احتجاج کیا۔ اس دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ چندر سارنگی نے راہل گاندھی پر سنگین الزامات لگائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ راہل گاندھی نے ایک رکن پارلیمنٹ کو دھکا دیا جو ان پر گرا جس کے بعد وہ نیچے گر گئے اور ان کے سر میں چوٹ آئی۔ وہیں کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کے خلاف احتجاج کرنے والے ملکارجن کھرگے اور پرینکا گاندھی کو پارلیمنٹ کے مین گیٹ پر دھکا دیا۔
#WATCH | MPs of INDIA bloc and BJP came to face at the Parliament premises earlier today while carrying out their respective protests over Dr BR Ambedkar.
INDIA MPs are demanding an apology and resignation of Union Home Minister Amit Shah over his remarks on Babasaheb Ambedkar… pic.twitter.com/IhryQTbKoQ
— ANI (@ANI) December 19, 2024
#WATCH | Lok Sabha LoP Rahul Gandhi says, “This might be on your camera. I was trying to go inside through the Parliament entrance, BJP MPs were trying to stop me, push me and threaten me. So this happened…Yes, this has happened (Mallikarjun Kharge being pushed). But we do not… https://t.co/q1RSr2BWqu pic.twitter.com/ZKDWbIY6D6
— ANI (@ANI) December 19, 2024
راہل گاندھی کا بیان
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ جب میں پارلیمنٹ کے داخلی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تو بی جے پی کے اراکین مجھے روکنے کی کوشش کر رہے تھے، وہ مجھے دھکے دے رہے تھے، اس لیے ایسا ہوا، یہ پارلیمنٹ کی خلاف ورزی ہے۔ وہاں ایک داخلی راستہ ہے اور ہمیں اندر جانے کا حق ہے۔ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ وہ آئین پر حملہ کر رہے ہیں۔
#WATCH | Delhi | BJP MP Anurag Thakur says, “Nehru-Gandhi family always disrespected Ambedkar. Nehru himself conspired against Ambedkar to make him lose elections and forced him to quit politics. Three generations of Congress did not give Babasaheb Bharat Ratna…. The Gandhi… pic.twitter.com/MlEurvOS2E
— ANI (@ANI) December 19, 2024
مانیکم ٹیگور نے بڑا بیان دیا
اس واقعہ کے بارے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ بی۔ مانیکم ٹیگور نے کہا کہ بی جے پی والے ڈرامہ کر رہے ہیں۔ ہم اس واقعہ کے حوالے سے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں، انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے، لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں، پارلیمنٹ احاطے میں بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے پر احتجاجی مارچ کیا۔وہیں دوسری جانب بی جے پی والے بھی ڈرامہ کررہے تھے،اسی دوران پارلیمنٹ کی کاروائی کا وقت ہوا،لیکن ہمیں اندر جانے سے روکا جانے لگا۔
बीजेपी ने संसद में बाबा साहेब का अपमान किया है। लोगों को लगता है कि बाबा साहेब को चाहने वाले बीजेपी का समर्थन नहीं कर सकते। आप भी इस पर विचार करें।
श्री नीतीश कुमार जी को मेरा पत्र। pic.twitter.com/YLd7lXrqmn
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) December 19, 2024
کجریوال نے نتیش-نائیڈو کو لکھا خط
ادھر دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے یہ خط بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر پر وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے سلسلے میں لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بابا صاحب کوئی لیڈر نہیں، وہ اس ملک کی روح ہیں۔اروند کجریوال نے مزید لکھا کہ جو لوگ بابا صاحب سے محبت کرتے ہیں وہ بی جے پی کی حمایت نہیں کر سکتے، لوگ چاہتے ہیں کہ آپ بھی اس معاملے پر گہرائی سے سوچیں۔
بھارت ایکسپریس۔