جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں ایک بڑے حادثے کی خبر ہے۔ بدھ کے روز کٹھوعہ کے شیو نگر علاقے میں ایک ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گھر میں آگ لگنے سے گھر کے اندر سوئے ہوئے6افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لوگوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے، جب کہ حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی اوتار کرشنا کے گھر میں پیش آیا ،جہاں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور سوئے ہوئے لوگوں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں مل سکا۔
Jammu and Kashmir: In Kathua, a fire at a retired DSP’s house killed 6 people and injured 3 others. A neighbor was also injured during the rescue. The cause of death is believed to be suffocation pic.twitter.com/It0QESVcfH
— IANS (@ians_india) December 18, 2024
لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاری ہے
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آگ کے شعلے اتنے شدید تھے کئی لوگوں کو باہر نکالنے کی مہلت بھی نہیں مل پائی۔ جی ایم سی کٹھوعہ کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر عطری نے بتایا کہ ان افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ رات گئے لگنے والی آگ کی وجہ سے گھر میں سوئے ہوئے لوگ آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
علاقے میں ماتم کا ماحول
اس دردناک واقعے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کا رو رو کربرا حال ہے۔ مقامی لوگوں نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس