Bharat Express

Assembly Election Results 2024: جھارکھنڈ-مہاراشٹر میں کس کی بنے گی حکومت، کون ہوگا بے دخل؟ آج ہوگا فیصلہ

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی ہفتہ (23 نومبر) کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ مہاراشٹر کی تمام 288 سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوئی۔ وہیں جھارکھنڈ میں، جس کی 81 سیٹیں ہیں، دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔

جھارکھنڈ-مہاراشٹر میں کس کی بنے گی حکومت، کون ہوگا بے دخل؟ آج ہوگا فیصلہ

Assembly Election Results 2024: مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی ہفتہ (23 نومبر) کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ مہاراشٹر کی تمام 288 سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوئی۔ وہیں جھارکھنڈ میں، جس کی 81 سیٹیں ہیں، دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ دونوں ریاستوں کے نتائج ایک ساتھ آ رہے ہیں۔

جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں انتخابی نتائج سے پہلے ایگزٹ پول کے اعداد و شمار سامنے آئے۔ زیادہ تر ایگزٹ پول مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں این ڈی اے کی حکومت بنانے کے حق میں ہیں۔ جبکہ کچھ ایگزٹ پول جھارکھنڈ میں معلق حکومت اور مہاراشٹر میں مہاویکاس اگھاڑی کی حکومت کا امکان بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

کیسے رہے تھے2019 کے نتائج؟

مہاراشٹر میں 288 سیٹیں ہیں۔ اکثریت کے لیے 145 نشستیں درکار ہیں۔ بی جے پی نے 2019 کے اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر میں 105 سیٹیں جیتی تھیں۔ شیوسینا کو 56، این سی پی کو 54 اور کانگریس کو 44 سیٹیں ملی تھیں۔ اس وقت شیو سینا اور این سی پی دو گروپوں میں تقسیم نہیں تھے۔ 2019 میں شیوسینا اور بی جے پی نے ریاست میں ایک ساتھ الیکشن لڑا تھا۔ وہیں این سی پی اور کانگریس ایک ساتھ انتخابی میدان میں تھے۔ شیوسینا-بی جے پی اتحاد کو اکثریت مل گئی۔ لیکن سی ایم کے چہرے کو لے کر دونوں الگ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ادھو ٹھاکرے نے کانگریس اور این سی پی کی حمایت سے حکومت بنائی۔ تاہم یہ حکومت 2.5 سال تک قائم رہی۔ شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے نے 40 ایم ایل اے کے ساتھ بغاوت کی اور بی جے پی کی حمایت سے اقتدار میں آئے۔ بعد میں این سی پی بھی دو گروپوں میں بٹ گئی۔ اجیت پوار کیمپ شندے-بی جے پی حکومت میں شامل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں- Maharashtra Cash Scandal: مہاراشٹرا کیش اسکینڈل، ونود تاوڑے نے کھڑگے، راہل، سولے کو ہتک عزت کا بھیجا نوٹس، کہا- تینوں مانگیں معافی

2019 میں جھارکھنڈ انتخابات کے لیے ووٹنگ 30 نومبر کو ہوئی اور نتائج 20 دسمبر کو آئے تھے۔ جھارکھنڈ میں جس کی 81 سیٹیں ہیں، اکثریت کے لیے 42 سیٹیں درکار ہیں۔ پچھلے الیکشن میں کانگریس اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ اتحاد نے یہ الیکشن جیتا تھا۔ تب جے ایم ایم نے 30 سیٹیں جیتی تھیں، جب کہ بی جے پی نے 25 اور کانگریس نے 16 سیٹیں جیتی تھیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read