Bharat Express

Jharkhand Assembly Elections 2024 Result

لاتیہار میں بی جے پی کے پرکاش رام نے جے ایم ایم کے بیدیہ ناتھ رام کو 434 ووٹوں سے شکست دی۔ گنتی کے کل 24 راؤنڈز میں پرکاش رام کو 98062 ووٹ ملے اور بیدیہ ناتھ رام کو 97628 ووٹ ملے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاراشٹر کی جیت یہ ثابت کرتا ہے کہ جب گڈ گورننس کی بات آتی ہے تو ملک صرف اور صرف بی جے پی اور این ڈی اے پر بھروسہ جتاتا ہے۔ مہاراشٹر ملک کا چھٹا صوبہ ہے جس نے بی جے پی کو مسلسل تین بار کامیابی دلائی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مہایوتی اتحاد کی زبردست جیت کی ستائش کی ہے۔اور انہوں نے اس جیت کو "ترقی کی جیت! گڈ گورننس کی جیت قرار دیا۔

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ان انتخابات کے شروعاتی رجحانات بھی سامنے آ گئے ہیں۔

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی ہفتہ (23 نومبر) کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ مہاراشٹر کی تمام 288 سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوئی۔ وہیں جھارکھنڈ میں، جس کی 81 سیٹیں ہیں، دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔