Bharat Express

MVA

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والے بیشتر ایگزٹ پولز میں بی جے پی کی قیادت والے اتحاد کو اکثریت ملنے کا امکان ہے۔ میٹریس کے ایگزٹ پول کے مطابق مہایوتی کو 150-170 سیٹیں مل سکتی ہیں اور ایم وی اے کو 110-130 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

سنجے راوت مانکھرد شیواجی نگر سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ابو عاصم اعظمی کے لیے مہم چلا رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد کس کس کو جیل کی ہوا کھانی ہے ،اس سے متعلق  ہم نے فہرست تیار کر لی ہے۔

سماج وادی پارٹی کو مہاراشٹر میں صرف دو اسمبلی سیٹیں الاٹ کیے جانے سے ناراض، پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے بدھ کو کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہریانہ میں اپنی شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست کی طالبات کو حکومت مفت تعلیم فراہم کرتی ہے۔ تاہم اگرمہا وکاس اگھاڑی ریاست میں برسراقتدار میں آتی ہے تو ریاست کے طلباء کو مفت تعلیم بھی دی جائے گی۔

ایم وی اے خیمہ سے یہ بڑی خبر نکل کر سامنے آئی ہے کہ تینوں سیاسی جماعتیں یعنی کانگریس، شیو سینا (یو بی ٹی)  اور این سی پی کے درمیان 85-85 نشستوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے

ممکنہ فارمولے کے تحت کانگریس 103 سے 108 سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتی ہے۔ وہیں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کو 90-95 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ شرد پوار کو 80-85 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

شیوسینا اور یو بی ٹی کے سینئر لیڈروں نے مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹ شیئرنگ تنازعہ پر بیان دیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ہم نے رام ٹیک اور امراوتی لوک سبھا سیٹیں کانگریس کو دیں۔

دراصل مہاراشٹر کی 288 میں سے 260 سیٹوں پر مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان نے اتفاق ہوگیا ہے ، لیکن ریاست میں 28 سیٹیں ایسی ہیں جن پر معاملہ ابھی تک پھنسا ہوا ہے۔

15 اکتوبر کو سہ پہر 3.30 بجے اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد، مہاراشٹر حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر تقریباً 200 سرکاری تجاویز، تقرری اور ٹینڈر جاری کیے، جب کہ الیکشن کمیشن کے پی سی کے بعد ریاستی حکومت نے یہ معلومات جاری کیں۔

مہاوکاس اگھاڑی میں ممبئی کی سیٹوں پرمعاملہ پھنستا ہوا نظرآرہا ہے۔ کانگریس 36 میں سے 18، ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا 20 اوراین سی پی شرد پوارگروپ کی جانب سے 7 سیٹوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔