Bharat Express

Vigilance Awareness Campaign: قومی اردو کونسل میں وجیلینس بیداری ہفتہ کے تحت پروگرام کا انعقاد، رویندر کمار نے کہا- بدعنوانی کا خاتمہ سماج کے ہر فرد کی ذمے داری

مقرر مہمان رویندر کمار (ریٹائرڈ ڈائرکٹر، گورنمنٹ آف انڈیا) نے لیکچر دیا اور اس موضوع پر تصیل  سے روشنی  ڈالتے ہوئے موضوع کے تمام اہم اشارات اور نکات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرکاری ملازم ہی نہیں بلکہ ہر آدمی کو چاہیے  کہ وہ اپنی زندگی ایمانداری سے گزارے اور بدعنوانی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے۔

قومی اردو کونسل میں وجیلینس بیداری ہفتہ کے تحت پروگرام کا

نئی دہلی : قومی  اردو کونسل کے زیراہتمام وجیلینس بیداری  مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی اردو کونسل کے تمام اسٹاف نے ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمے داریاں ادا کرنے کا حلف لیا۔  اس موقعے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے  ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ وجیلینس بیداری ہفتہ منانے کا مقصد آفس کے تمام اسٹاف اور کارکنان کو اپنے فرائض، ذمے داریو ں اور حقوق کے تئیں بیدار کرنا ہے اور انہیں ان کے اندر وہ جذبہ پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے وہ سماج سے بدعنوانی، کرپشن وغیرہ دور کرسکیں اور نظام میں شفافیت لاسکیں۔

اس موقعے پر  مقرر مہمان رویندر کمار (ریٹائرڈ ڈائرکٹر، گورنمنٹ آف انڈیا) نے لیکچر دیا اور اس موضوع پر تصیل  سے روشنی  ڈالتے ہوئے موضوع کے تمام اہم اشارات اور نکات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرکاری ملازم ہی نہیں بلکہ ہر آدمی کو چاہیے  کہ وہ اپنی زندگی ایمانداری سے گزارے اور بدعنوانی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے اور یہ احساس اپنے آس پاس کے لوگوں میں پیدا کرنے کی بھی کوشش کرے تبھی ہمارا نظام بہتر سے بہتر ہوگا۔ انوں نے مزید کہا کہ ہر سرکاری ملازم کو  رول آف کنڈکٹ پڑھنا چاہیے اور اس کے مطابق ہی اپنے فرائض ادا کرنا چاہیے۔

اس موقعے پر کچھ سوالات بھی کیے گئے جن کے انتہائی اطمینان بخش جوابات رویندر کمار نے دیے۔ مہمان مقرر کا تعارف قومی اردو کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر (ایڈمن) محمد احمد نے کرایا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read