Bharat Express DD Free Dish

Dr. Shams Iqbal

ڈاکٹر شمس اقبال نے اردو صحافیوں سے زبان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ خبر لکھتے وقت زبان اور بیان کے اعتبار سے غلطیوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹنگ ہو، فیچر ہو یا کوئی اور مواد، زبان کی درستگی اور صحافت کے معیار کو ترجیح دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر اردو صحافت اپنی تاریخی وراثت کے ساتھ ٹیکنالوجی،

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرمحمد میاں نے کہا کہ اردویونیورسٹی اپنے طلبا کے لئے معیاری کتابیں تیار کی ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی مزید کتابیں تیار کی جائیں گی۔ اس یونیورسٹی  نے اردومیڈیم طلبا بالخصوص مدارس کےطلبا کے لئے  پروفیشنل کورسیز کا موقع فراہم کرکے ان کے لیے ایک بہتر مستقبل ہموار کرنے میں ایک اہم کردارادا کر رہی ہے۔

خواجہ افتخار احمد نے صدارتی خطاب میں کہا کہ اردومسلمان کا نام نہیں، ہندوستان کا نام ہے۔ پدم شری پروفیسرسید عین الحسن نے کہا کہ اردو کوکم آنکنے کی ضرورت نہیں، اس نے مختلف علوم وفنون کواپنے اندرجذب کرلیا ہے۔ پروفیسر قدوس جاوید نے کہا کہ لفظ محض لفظ نہیں بلکہ ایک تصویر، آوازاورطویل تاریخ وتہذیب کا نمائندہ ہوتا ہے۔

قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان (این سی پی یوایل) کے زیراہتمام عالمی اردوکانفرنس بہ عنوان ’’کثیرلسانی ہندوستان میں اردوزبان وتہذیب‘‘ کے موضوع پرانڈیا انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں تین سیشن منعقد کئے گئے جبکہ دوسرے دن کا آخری سیشن شام غزل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انصاری آڈیٹوریم میں پیش کیا گیا۔

ڈاکٹرشمس اقبال نے قومی اردو کونسل کے تحت منعقد ہونے والے عالمی اردوکانفرنس کی تفصیلات پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کی جانب سے ماضی میں بھی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ ایک وقفہ کے بعد گزشتہ برس ’’وکست بھارت کا وژن اوراردوزبان کا مشن‘‘ کے عنوان سے اس اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جسے اردو حلقے کی طرف سے خوب پذیرائی ملی تھی۔ انہوں نے ریسرچ اسکالرس اور محبان اردو سے خاص اپیل کی ہے۔

قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے زیراہتمام علی گڑھ میں منعقدہ 9 روزہ اردو کتاب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ قومی اردوکونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کلماتِ تشکرادا کرتے ہوئے کہا کہ کتاب دوستی نوجوان نسل کی فکری بنیادوں کو مضبوط بنائے گی اور ملک کووکست بھارت 2047@ کی جانب لے جانے میں خاصی معاون ثابت ہوگی۔

قومی اردوکونسل کے زیراہتمام ’ویرساورکراورتقسیمِ ہند کا المیہ‘ کا اجرا عمل میں آیا۔ اس کتاب کا اردوترجمہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلرپروفیسرمظہرآصف نے کیا ہے۔ اودے ماہورکرنے ویرساورکرکی شخصیت اورافکارکا غیرجانبدارانہ مطالعہ کرنے کی ضرورت قراردیا۔

قومی اردو کونسل اورانڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے اشتراک سے شمس العلما مولوی ذکاءاللہ کی کتاب 'سوانح عمری حاجی سمیع اللہ خان بہادر سی ایم جی' کا اجرا ومذاکرہ عمل میں آیا۔ سابق لیفٹیننٹ گورنرنجیب جنگ نے کہا کہ اے ایم یو کی تاریخ میں مولوی سمیع اللہ خان بہادرکا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

’اردوزبان کا مستقبل وکست بھارت @2047 کے تناظرمیں‘ کے عنوان سے قومی اردوکونسل کے سہ روزہ سمینارکا افتتاح کیا گیا۔ ڈائریکٹر شمس اقبال نے کہا کہ وکست بھارت کی تعمیرمیں تمام ہندوستانی زبانوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد شمس اقبال نے بتایا کہ انہوں نے اردو زبان کوفروغ دینے کے لئے غیراردوداں طبقے تک پہنچنے کے لئے کچھ خاکہ تیارکیا ہے، جسے نافذ کرنے کا فیصلہ اردوکے فروغ کے لئے کافی اہم ہوسکتا ہے۔