آفتاب پونا والا
نئی دہلی، 15 نومبر (بھارت ایکسپریس): دہلی پولیس کی ایک ٹیم منگل کے روز ملزم آفتاب امین پونا والا کو دوسری بار مہرولی جنگلاتی علاقے لے گئی تاکہ اس کی ساتھی شردھا واکر کی باقیات برآمد کی جا سکے۔ آفتاب نے شردھا کو قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر دیے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہیں جنگل کے علاقے میں کچھ ہڈیاں ملی ہیں، جنہیں تحقیقات کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ ملزم کو اس سے قبل پیر کو جنگل میں لے جایا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ 18 مئی کو اپنی 27 سالہ گرل فرینڈ کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد ملزم نے اگلے دن ایک بڑا فریج خریدا اور باقیات اس میں جمع کردی۔آفتاب مبینہ طور پر امریکی کرائم شو ‘ڈیکسٹر’ سے متاثر تھا، جو ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کرتا ہے جو دوہری زندگی گزارتا ہے۔
ملزم شردھا کی لاش کے ٹکڑوں کو پولی بیگ میں بھر کر رات 2 بجے جنگل کی طرف نکل جاتا تھا۔ یہ معاملہ 8 نومبر کو اس وقت سامنے آیا جب متوفی کے والد مہاراشٹر کے پالگھر سے مہرولی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت لے کر آئے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


