Bharat Express

Rohit Sharma: روہت شرما نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹریننگ کے دوران پسینہ بہاتے ہوئے  ویڈیو وائرل

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہٹ مین کو  گراؤنڈ کے اندردوڑتے  ہوئے دکھائی دے رہےہیں ۔ وہ نیوزی لینڈ سیریز سے قبل کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے۔ روہت جم کرپسینہ بارہے ہیں ۔

روہت شرما نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹریننگ کے دوران پسینہ بہاتے ہوئے  ویڈیو وائرل

روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیتی ہے۔ اب ٹیم انڈیا کو نیوزی لینڈ کے خلاف اگلی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے، جس کے لیے روہت شرما  پوری  طرح سےتیار نظر آ رہے ہیں۔ بھارتی کپتان کی ٹریننگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
قابل ذکر بات  یہ ہے کہ آپ کو بتا دیں کہ ٹیم انڈیا نے 19 ستمبر سے 6 اکتوبر کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔ اب بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی، جو 16 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ دونوں سیریز میں 10 دن کا گیپ  تھا۔ ہندوستانی کپتان نے شاید اس گیپ  میں کوئی بریک نہیں لیا اور  اگلی سیریز کی تیاری شروع کردی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہٹ مین کو  گراؤنڈ کے اندردوڑتے  ہوئے دکھائی دے رہےہیں ۔ وہ نیوزی لینڈ سیریز سے قبل کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے۔ روہت جم کرپسینہ بارہے ہیں ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ کیوی ٹیم جمعہ کو بھارت  کےلئے روانہ ہوگی۔ سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان ہونا باقی ہے۔

یہ تین میچوں کی سیریز کا مکمل شیڈول ہے

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 سے 20 اکتوبر تک بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پونے میں ہوگا، جو 24 سے 28 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد سیریز کا آخری اور تیسرا ٹیسٹ یکم سے 05 نومبر تک ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم

ٹام لیتھم (کپتان)، ٹام بلنڈل (وکٹ)، مائیکل بریسویل ، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، ول اوورکے، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، راچن رویندر، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ایش سوڈھی ، ٹم ساؤتھی، کین ولیمسن، ول ینگ۔

بھارت ایکسپریس

Also Read