Bharat Express

Mirzapur Road Accident: یوپی کے مرزا پور میں ٹرک اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم، 10 افراد ہلاک

مرزا پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) ابھی نندن نے بتایا کہ یہ حادثہ مرزا پور وارانسی باڈرپر ہوا، یہ حادثہ  صبح تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ ایس پی نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی میں 13 مزدور سوار تھے

یوپی کے مرزا پور میں ٹرک اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم، 10 افراد ہلاک

اتر پردیش کے مرزا پور میں ٹرک اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم میں 10 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ دردناک حادثہ بھدوہی کے مہاراج گنج اور مرزا پور کے کٹکا باڈر پر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرک نے ٹریکٹر کو پیچھے سے ٹکر مار دی تھی۔ اس حادثے میں ٹریکٹر پر سوار دس مزدوروں کی موت ہو گئی۔ جب کہ تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔ زخمیوں کا وارانسی ٹراما سینٹر ریڈار میں علاج کیا جا رہا ہے۔

مرزا پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) ابھی نندن نے بتایا کہ یہ حادثہ مرزا پور وارانسی باڈرپر ہوا، یہ حادثہ  صبح تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ ایس پی نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی میں 13 مزدور سوار تھے، جو بھدوہی ضلع میں تعمیراتی کام کر کے واپس آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پیچھے سے ٹرک سے ٹکرا گئی ،جس کی وجہ سے ڈرائیور کا کنٹرول کھودیا ۔ بھدوہی ضلع میں ڈھلائی کا کام کرکے واپس آرہا تھا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) او پی سنگھ نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک کو بری طرح نقصان پہنچا۔ ایٹہ ضلع سے آنے والا ٹرک شیشے کی چادروں سے لدا ہوا تھا۔ ٹرک کا ڈرائیور اور ہیلپر موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی ابھی نندن اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔

ایس پی نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی میں سوار13 افراد میں سے 10 کی موت ہو گئی اور تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر (کاشی ہندو یونیورسٹی) وارانسی بھیجا گیا جہاں ان کی حالت تشویش سے باہر  بتائی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت بھانو پرتاپ (25)، وکاس کمار (20)، انیل کمار (35)، سورج کمار (22)، سنوہر (25)، راکیش کمار (25)، پریم کمار (40) راہول کمار عرف تلو (26)، نتن کمار (22)، روشن کمار (17) آکاش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ اس حادثے میں جمونی اور اجے سروج زخمی ہوگئے۔ یہ سبھی وارانسی ضلع کے رہنے والے تھے۔ ابھی نندن نے بتایا کہ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانے بھجوا دیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ کچواں میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام حادثے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔

مرزا پور کی ایم پی انوپریہ پٹیل نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا اور ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ وہ مرزا پور ضلع کے کچوا ں تھانہ علاقے میں ایک  خوف ناک سڑک حادثے میں 10 لوگوں کی المناک موت سے غمزدہ ہیں۔ ہم بگھوان سے پراتھنا کرتےہیں کہ وہ اس مشکل وقت میں مرنے والوں کی روح کو سکون اور سوگوار خاندانوں کو طاقت عطا فرمائے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read