Bharat Express

بارات سے لوٹ رہی دو گاڑیوں میں ٹکر، 5 افرادہلاک، اس وجہ سے ٹکرا گئیں اسکارپیو اور بولیرو

تھانہ انچارج نریندر پرتاپ نے بتایا کہ تھانہ تندواری کے پاس بارات سے واپس آرہی بولیرو اور اسکارپیو پپریندا روڈ پر گیہوں گودام کے پاس اوورٹیک کرتے وقت بے قابو ہوکر کھائی میں پلٹ کر پیڑ سے ٹکراگئیں۔

حادثے کے بعد تباہ ہوئی اسکارپیو اور بولیرو۔

یوپی کے باندہ ضلع میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بارات سے لوٹ رہی اسکارپیو، بولیرو کو اوور ٹیک کرنے کے چکر میں ٹکراکر پلٹ گئیں۔ اس حادثے میں نصف درجن لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔

اس حادثے میں کلدیپ ولد شیوچرن، چھوٹو عرف انوج ولد راجا، کلوولد پنکج پانڈے، امیش ولد بابو باشندہ موضع پپرہری کے موقع پرموت ہوگئی۔ جبکہ پنکج ولد رام نریش  چھمو ولد منو باشندہ پپرہری، سوربھ ولد دھیریندر، سنجیو ولد سیتا رمن، ساحل ولد انگد باشندہ نیوائچ شدید طورپرزخمی ہوگئے ہیں۔

اہل خانہ کا برا حال

تندواری تھانہ انچارج نریندر پرتاپ نے بتایا کہ تھانہ تندواری کے پاس بارات سے واپس آرہی بولیرواور اسکارپیو پپریندا روڈ پر گیہوں گودام کے پاس اوورٹیک کرتے وقت بے قابو ہوکر کھائی میں پلٹ کر پیڑ سے ٹکراگئی۔ دونوں گاڑیوں میں سوار پانچ باراتیوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ حادثے میں 6 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حادثے کی جانکاری جیسے ہی مہلوکین کے گھر والوں کو ہوئی، تب سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ گاؤں میں ماتم کا ماحول ہے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا

جائے حادثہ پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ بارات چلا تھانہ علاقے کے پپرہری گاؤں سے راجا پور ہوئی تھی۔ وہیں سے واپس آنے پر حادثہ ہوا ہے۔ زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر تندواری سے ضلع اسپتال ریفرکیا گیا، جس میں ایک موت اور ہونے کی اطلاع ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read