Bharat Express

UP Politics: اکھلیش یادو کی جائیداد پر بی جے پی کا بڑا حملہ، پوچھا- اس طرح انجام دیئے جائیں گے سماجی فلاح و بہبود کے امور؟

بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان 20 سالوں میں اکھلیش کی دولت میں 1500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکمران جماعت  کی جانب سے قنوج کے رکن پارلیمنٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے – سماج وادی بینک بیلنس…

ایس پی صدر اکھلیش یادو(فوٹو: آئی اے این ایس)

بھارتیہ جنتا پارٹی نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی جائیداد کو لے کر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ بی جے پی کے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پراکھلیس یادو کے جائیداد سے متعلق ایک پوسٹ کیا گیا ہے ۔ اس پوسٹ میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ سال 2004 سے 2024 کے درمیان سماجوادی پارٹی کے سربراہ  کی دولت میں 1500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بی جے پی کی جانب سے  کئے گئے  پوسٹ میں لکھا ہے- تو کیا یہ سماج کی بھلائی اس طرح ہوگی ؟ بی جے پی کے پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سال 2004 میں اکھلیش کے کل اثاثے 2.3 کروڑ روپے تھے جو سال 2024 میں بڑھ کر 39 کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔

بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان 20 سالوں میں اکھلیش کی دولت میں 1500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکمران جماعت  کی جانب سے قنوج کے رکن پارلیمنٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے – سماج وادی بینک بیلنس…

اکھلیش کی دولت کتنی ہے؟

سماجودای پارٹی لیڈر اکھلیش یادو، جو 2024 کے عام انتخابات میں قنوج سے امیدوار تھے، نے حلف نامہ میں بتایا تھا کہ ان کے پاس کل 42,02,62,015 روپے کی جائیداد ہے۔ اس میں سے 9.13 کروڑ روپے کی منقولہ جائیداد اور 17.22 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read