سکیش چندر شیکھر کی گرل فرینڈ جیکلین فرنانڈیز کو دہلی پولیس نے طلب کیا ہے۔
Jacqueline Fernandez Summon: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مہاٹھگ سکیش چندرشیکھرسے منسلک منی لانڈرنگ معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیزکوایک بارپھرسمن بھیجا تھا، جس کے بعد اب جیکلین فرنانڈیزکے وکیل پرشانت پاٹل ای ڈی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے ہیں۔ وہیں، وکیل پرشانت پاٹل کا کہنا ہے کہ سکیش چندرشیکھرمعاملے میں ای ڈی چارج شیٹ داخل کرچکی ہے۔ وکیل نے کہا کہ آج دوپہرڈھائی بجے تک ای ڈی کی طرف سے میل آئے گا، جس میں وہ جیکلین فرنانڈیزکو پیش ہونے کا دن اوروقت بتائیں گے۔
اس دوران جیکلین فرنانڈیزکے وکیل پرشانت پاٹل کا کہنا ہے کہ ہم نے ای ڈی کے افسران سے ملاقات کی اورپوچھا کہ کوئی دستاویزاگرآپ کوچاہئے توہم دے دیتے ہیں۔ تاہم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے جیکلین فرنانڈیزکے فزیکلی پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ ہمیں آج دوپہرڈھائی بجے تک ای ڈی کی طرف سے میل آئے گا، جس میں وہ جیکلین فرنانڈیزکو پیش ہونے کا دن اوروقت بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرای ڈی آج ہی پیش ہونے کے لئے کہیں گی، توجیکلین فرنانڈیزآج ہی ای ڈی ہیڈ کوارٹرمیں پیش ہوں گی۔
منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی نے آج جیکلین کوکیا تھا طلب
دراصل، ای ڈی نے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیزکومبینہ ٹھگ سکیش چندرشیکھرسے منسلک 200 کروڑروپئے کے ہائی پروفائل منی لانڈرنگ معاملے میں بدھ کو پوچھ گچھ کے لئے پیش ہونے کے لئے بلایا، جس میں ای ڈی نے جیکلین فرنانڈیزکودہلی واقع ای ڈی ہیڈ کوارٹر میں جانچ کرنے والوں کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔ حالانکہ چندرشیکھرکے ساتھ ان کے تعلقات کے لئے ای ڈی افسران نے پہلے بھی ان سے کئی بارپوچھ گچھ کی تھی، جس پرکئی اشخاص سے بڑی رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔
جیکلین فرنانڈیزپرچندرشیکھرسے تحفہ لینے کا ہے الزام
واضح رہے کہ ای ڈی نے جیکلین فرنانڈیزکے چندرشیکھرسے تعلقات اورمنی لانڈرنگ معاملے میں ان کی جانچ کرنا چاہتی ہے۔ وہیں، جیکلین فرنانڈیزپرچندرشیکھرسے تحفہ لینے کا بھی الزام ہے۔ جو زبردستی وصولی کے پیسے سے خریدے گئے تھے۔ ان پرمنی لانڈرنگ میں معاون ہونے کا بھی الزام ہے۔ حالانکہ سکیش چندرشیکھر پر فورٹیس ہیلتھ کیئرکے سابق پرموٹرشیویندرسنگھ کی اہلیہ ادیتی سنگھ سے 200 کروڑ روپئے کی جبراً وصولی کرنے کا الزام ہے۔
جیکلین فرنانڈیز نے دہلی ہائی کورٹ میں کیا تھا چارج شیٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
وہیں، دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی سے جیکلین فرنانڈیز کی اس عرضی پرجواب دینے کو کہا ہے، جس میں ان کے خلاف درج ایف آئی آراور چارج شیٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے جیکلین فرنانڈیز کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان الزامات کی تردید نہیں کی ہے کہ انہیں چندرشیکھر سے 7.12 کروڑ روپئے کے تحائف ملے اور 1.12 کروڑ روپئے کے تحائف سری لنکا میں ان کی بہن کو دیئے گئے۔
بھارت ایکسپریس۔