Bharat Express DD Free Dish

Sukesh Chandrasekhar

جیکولین کا کہنا ہے کہ انہیں اس کیس میں جان بوجھ کر پھنسایا گیا ہے اور ان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سکیش چندر شیکھر اور ادیتی سنگھ نے اس کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔ جیکولین کا کہنا ہے کہ وہ کبھی سکیش کے ساتھ رشتے میں نہیں تھیں۔ انہوں ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے۔

کروڑوں کی ٹھگی کے ملزم سکیش نے جیل سے جیکلین فرنانڈیز کے لئے ایک خط لکھا ہے۔ سکیش فی الحال دہلی کی منڈولی جیل میں بند ہے۔ جیکلین کوخط میں اس نے بیبی گرل اورلال پری کہہ کریاد کیا ہے۔

جیکلین فرنانڈیزکے وکیل پرشانت پاٹل نے کہا کہ جیکلین فرنانڈیز ابھی دہلی میں ہی ہیں۔ اگرفزیکل پریزنس کی ضرورت ہوگی تووہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ہیڈ کوارٹرآئیں گی۔

سکیش چندر شیکھر نے خط میں لکھا کہ میں ڈرنے والا نہیں ہوں، میں جلد ہی آپ کو سی بی آئی کے سامنے بے نقاب کروں گا۔ سکیش نے دعویٰ کیا کہ اروند کیجریوال جہاں بھی الیکشن لڑیں گے، مہاٹھگ ان کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر کھڑا ہوگا۔

بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز، چندرشیکھر کے خلاف درج 200 کروڑ روپئے کے منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم ہیں اور جانچ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، افسران کی مہربانی پر سکیش چندر شیکھر کو جیل میں سہولیات ملتی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندر بورا کو ہر ماہ  1.5 کروڑ روپئے جبکہ مہندر پرساد سندری لال کو 25 لاکھ روپئے ملے تھے۔

درخواست میں کہا گیا کہ جیکولین فرنینڈس ایک سری لنکن شہری ہے جو 2009 سے بھارت میں مقیم ہے اور ان کا تعلق بالی ووڈ برادری سے ہے اور بالی ووڈ انڈسٹری میں ان کا اچھا نام ہے۔